• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

حج پالیسی 2020: فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا، نورالحق قادری

شائع February 11, 2020 اپ ڈیٹ February 12, 2020
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے—فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے—فوٹو: پی آئی ڈی

وزارت مذہبی امور وزیر نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: نیا حج کوٹہ ملنے پر ناکام درخواست گزاروں کو موقع دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نے 5 ہزار اضافی عازمین کی اجازت دی تھی جس کے تحت ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے حج ادا کیا تھا۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ: اپوزیشن نے حج اخراجات میں اضافہ مسترد کردیا، سبسڈی دینے کا مطالبہ

جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے حج پیکج 4 لاکھ 80 روپے کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستانی حجاج کو مجموعی طور پر ساڑھے پ5 ارب روپے واپس کیے گئے۔

نور الحق قادری نے بتایا کہ حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں بھی اضافہ کردیا اور ریاض میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں چند روز قیام کے دوران صورتحال کا مشاہدہ کیا تاکہ پاکستانی حجاج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری حج پیکج کے اخراجات میں 36 فیصد تک اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی کے بغیر 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 2 ہزار جبکہ اوورسیز پاکستانی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے ایک ہزار ویزے مختص کیے جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ان کی سفری سمیت دیگر پریشانی کم ہوسکیں، جبکہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کمر توڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کمر توڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم اور متعلقہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ 'قیمتوں میں استحکام کے لیے ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیلی اسٹور کارپوریشن کو آئندہ 5 ماہ تک ماہانہ 2 ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گندم، چینی، چاول، دالیں اور گھی کی قیمتوں میں سبسڈی دی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800، چینی 70 روپے کلو، گھی 175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے کمی کی جائے گی'۔

فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ ریلیف پیکج سے منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

2 ہزار یوتھ اسٹورز کھولنے کا منصوبہ

ان کا کہنا تھا کہ 'مرحلہ وار سپورٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اشتراک سے 2 ہزار یوتھ اسٹورز کھولے جارہے ہیں'۔

معاون خصوصی کے مطابق 'یوتھ اسٹورز کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے اور انہیں اسٹورز کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'یوٹیلٹی اسٹورز ملک بھر میں تندوروں اور ڈھابوں کو کنٹرول ریٹ پر اشیا فراہم کریں گے'۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ 12 کیش اینڈ کیری اسٹور قائم کیے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ افغان سرحد علاقوں میں 5 فری زونز قائم کیے جائیں گے اور رمضان سے پہلے راشن کارڈ کا اجرا کردیا جائےگا۔

چینی کی درآمد پر پابندی ختم

انہوں نے بتایا کہ 'چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے درآمد پر پابندی ختم کردی گئی ہے اور چینی کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا اور دالوں کی درآمد پر ٹیکسز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 43 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے اور احساس اثاثہ جات پروگرام کا اجزا 21 فروری کو کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نیوٹریشن پروگرام سے 20 ہزار خواتین مستفید ہوں گی اور احساس پروگرام کے تحت ہی رواں برس 100 لنگر خانے کھولے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ مزید سوالات کے ساتھ واپس کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جامع تحقیقاتی رپورٹ 3 ہفتوں میں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024