• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ایم سی سی ٹیم 48 سال بعد 13 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی

شائع February 11, 2020
ایم سی سی کی قیادت سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کریں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی
ایم سی سی کی قیادت سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کریں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی

تاریخی میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان کے دورے میں 13 فروری کو پہنچے گی۔

کرکٹ کلب کا یہ دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا اس دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایچیسَن کالج میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں کلب کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

پی سی بی سے جاری شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال ایم سی سی کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، یہ دونوں میچز بھی ایچیسن کالج میں ہوں گے۔

مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں روی بوپارا، مائیکل برجِس، اولیور ہینَن ڈیلبے، فریڈ کلاسِن، مائیکل لیسک، ایرون لیلی، عمران قیوم، وِل رہوڈز، صَفیان شریف، رولوف وین ڈر مَروے، روس وائٹلے، لِیام ڈاؤسن، سمِٹ پٹیل اور فِل سالٹ شامل ہیں۔

ایم سی سی نے دسمبر 2019 میں پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں: سنگاکارا 'ایم سی سی' کے پہلے غیر برطانوی صدر مقرر

ٹوور شیڈول:

  • 14 فروری: ایم سی سی بمقابلہ لاہور قلندرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور، بوقت شام 5 تا رات 8 بجکر 10 منٹ (20 اوورز پر مشتمل میچ)
  • 16 فروری: ایم سی سی بمقابلہ پاکستان شاہینز، ایچیسن کالج لاہور، بوقت صبح ساڑھے 9 تا شام سوا 5 بجے (50 اوورز پر مشتمل میچ)
  • 17 فروری: ایم سی سی بمقابلہ ناردرن، ایچیسن کالج لاہور، بوقت دوپہر ساڑھے 12 تا سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ (20 اوورز پر مشتمل میچ)
  • 19 فروری: ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز، ایچیسن کالج لاہور، بوقت دوپہر ساڑھے 12 تا سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ (20 اوورز پر مشتمل میچ)

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024