• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، کپتان بھارتی کبڈی ٹیم

شائع February 16, 2020
کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا — فوٹو: وائٹ اسٹار
کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا — فوٹو: وائٹ اسٹار

بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان ننی گوپال پور نے پاکستان کو کھیلوں کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شُرلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فائنل میچ کی پوری تیاری ہے، دونوں ٹیمیں مضبوط اور اس میں جم کر مقابلہ ہو گا۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی نے کہا کہ فائنل بہت بڑا مقابلہ ہے اور پاکستان اور بھارت کے تمام مقابلوں میں کھلاڑی اور شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہرش نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی تیاری مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ہر میچ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے اور شائقین بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، ہماری لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اس میچ کو ضرور دیکھیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ننی گوپال پور نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ہر ملک کی ٹیم کو یہاں آ کر ضرور کھیلنا چاہیے، ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران اور بھارت نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024