• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

شائع February 17, 2020 اپ ڈیٹ February 20, 2020
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی — فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی — فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی افتتاحی تقریب جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شام 6:45 پر منعقد ہو گی جس میں مختلف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی جہاں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ فن کے جوہر دکھائیں گے۔

ایچ بی ایل کے آفیشل میں سر کا جادو جگانے والے چاروں گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستانی سرزمین پر منعقد ہوں گے اور لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

20 فروری کو افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو رات 9 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے تمام 34 میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی اور فائنل میچ کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024