• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈیو پلیسی جنوبی افریقی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار

شائع February 17, 2020 اپ ڈیٹ February 20, 2020
ڈیو پلیسی نے تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے— فائل فوٹو: اے پی
ڈیو پلیسی نے تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے— فائل فوٹو: اے پی

ایک عرصے سے ناقص فارم کے سبب دباؤ کا شکار جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ڈیو پلیسی نے قیادت سے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل قیادت کے منصب کے لیے تیار کرنے کی غرض سے اس منصب سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کا آئندہ ماہ شیڈول دورہ پاکستان مؤخر

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ڈی پلیسی کو آرام کا موقع فراہم کر کے کوئنٹن ڈی کوک کو قائم مقام کپتان مقرر کیا تھا اور اس موقع پر جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا تھا کہ مینجمنٹ ڈی کوک کو مستقل کپتان بنانے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔

ڈیو پلیسی نے کہا کہ میرے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا لیکن میں ڈی کوک اور ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے پرعزم ہوں، جنوبی افریقہ کرکٹ ایک نئے عہد میں داخل ہوئی ہے جس میں نئی قیادت، نئے چہرے، نئی اسٹریٹیجی اور نئی حکمت عملی ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے تمام فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا خواہشمند ہوں اور ٹیم کے نئے کھلاڑیوں اور قیادت کو اپنی معلومات فراہم کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اچھے اور برے وقتوں میں ٹیم کی مکمل دیانتداری کے ساتھ قیادت کی کوشش کی اور اپنے دور میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹیم کو اولین ترجیح دی۔

ڈیو پلیسی کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو 36 میں سے 15 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی جبکہ 18میچوں میں پروٹیز نے فتح حاصل کی اور تین میچ ڈرا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5: سرپرائز کے لیے تیار ہیں؟

ان کی قیادت میں افریقی ٹیم نے 39ون ڈے میچوں میں سے 28 اور 37ٹی20 میچوں میں سے 23 میں کامیابی حاصل کی۔

وہ واحد کپتان ہیں جن کی زیر قیادت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ون دے اور ٹیسٹ دونوں میں ہوم اور اوے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میں کارکردگی ڈیو پلیسی کی قائدانہ صلاحیتوں کو ماند کر گئی جہاں پروٹیز سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام رہے جبکہ انہیں بھارت کے ہاتھوں 0-3 اور انگلینڈ کے خلاف 1-3 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی۔

ڈیو پلیسی کی دستبداری کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کو تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024