• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جمائما کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

شائع February 18, 2020
جمائما نے عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
جمائما نے عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی ارب پتی خاندان سے تعلق رکھنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سابق شوہر سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے 18 فروری کو آرٹسٹک انداز میں تیار کیا گیا ایک فرضی فلمی پوسٹر شیئر کیا تھا۔

جمائما نے فلمی پوسٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کون لولی وڈ (پاکستانی فلم انڈسٹری) کے پوسٹر پسند نہیں کرتا اور ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جو وہ پوسٹر شیئر کر رہی ہیں اسے ان کے ایک دوست نے لاہور میں دیکھا۔

ساتھ ہی جمائما خان نے پوسٹر میں لکھے ہوئے اردو جملے کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جس فرضی فلمی پوسٹر کو شیئر کیا اس میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ پوسٹر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہے۔

فرضی فلمی پوسٹر کے درمیان میں اردو میں لکھا گیا ہے کہ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟

جمائما کا نام ایک ٹوئٹ کے بعد پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—اسکرین شاٹ
جمائما کا نام ایک ٹوئٹ کے بعد پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—اسکرین شاٹ

جمائما گولڈ اسمتھ کی اسی ٹوئٹ کو چند گھنٹوں میں 4 ہزار بار ری ٹوئٹ کیے جانے سمیت اسے 22 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا جب کہ درجنوں افراد نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ’جمائما‘ کا نام ٹوئٹر پر پاکستان میں سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔

جمائما کا نام چند گھنٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—اسکرین شاٹ
جمائما کا نام چند گھنٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—اسکرین شاٹ

جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے جن میں سے کچھ کمنٹس انتہائی نامناسب بھی تھے تاہم کئی افراد نے اچھے کمنٹس کرتے ہوئے اب بھی انہیں عمران خان کی سچی ساتھی قرار دیا۔

جمائماہ نے ایک اور وضاحتی ٹوئٹ بھی کی—اسکرین شاٹ
جمائماہ نے ایک اور وضاحتی ٹوئٹ بھی کی—اسکرین شاٹ

لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی ٹوئٹ کیے جانے کے بعد جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی اسی ٹوئٹ پر ایک اور وضاحتی ٹوئٹ کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ مذکورہ فلمی پوسٹر کو سیریس نہ لیں انہوں نے صرف یہ مذاق کے طور پر شیئر کیا ہے، چوں کہ وہ درحقیقت واقعی ہی پاکستانی فلموں کے پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہیں۔

جمائما کی ٹوئٹ کے بعد میمز بائے ڈاکٹر نیب نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک اور فرضی فلمی پوسٹر جاری کیا گیا اور ساتھ ہی جمائما کو کہا گیا کہ دراصل وہ جعلی پوسٹر ہے اور ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پوسٹر ہی اصلی ہے۔

میمز بائے ڈاکٹر نیب کی جانب سے شیئر کیے جانے والے پوسٹر میں عمران خان کی دوسری اہلیہ سابق ٹی وی اینکر ریحام خان کو دکھایا گیا تھا۔

حسنین شاہین نے جمائما کی عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب لوگ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے جنوری 2015 میں ٹی وی اینکر ریحام خان سے دوسری شادی کی تھی اور ان کی دوسری شادی صرف 10 ماہ ہی چل سکی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے تیسری شادی فروری 2018 میں بشریٰ بی بی سے کی تھی۔

عمران خان نے فروری 2018 میں بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی—فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
عمران خان نے فروری 2018 میں بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی—فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024