• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سونی کا پہلا 5 جی فون متعارف

شائع February 24, 2020
— فوٹو بشکریہ سونی
— فوٹو بشکریہ سونی

سونی نے اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون ایکسپیریا 1 II (ون مارک ٹو) متعارف کرادیا ہے۔

سونی کے موبائل کمیونیکشن کے صدر مٹسیویا کیشیدہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی انٹرٹینمنٹ کو سونی سے بہتر نہیں سمجھ سکتا اور کمپنی فائیو جی ٹیکنالوجی کے عہد میں منفرد پوزیشن رکھتی ہے۔

اس فون میں کمپنی نے کیمرا سسٹم پر ہی بھرپور توجہ مرکوز کی ہے۔

6.5 انچ کے سنیما وائیڈ فور کے ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے 21:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

یہ تینوں کیمرے 12، بارہ میگا پکسل کے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس میں 20 فریم فی سیکنڈ آٹو فوکس سپورٹ اور آٹو ٹریکنگ برسٹ نامی فیچر موجود ہے جو کہ دنیا میں پہلی بار کسی اسمارٹ فون کا حصہ بنا ہے، جس کا مقصد ایکشن شاٹس کو بہتر بناتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ آٹو فوکس کے ذریعے حرکت کرتے افراد کو ٹریک کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہر حرکت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

فائیو جی اسپیڈ کی بدولت ان تصاویر یا ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے نیٹ ورک پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور فیچر رئیل ٹائم آئی آٹو فوکس ہے اور انسانوں کے ساتھ جانوروں پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں سونی کے مرر لیس الفا ڈیجیٹل کیمروں کا فوٹو پرو انٹرفیس بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

فون میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی ڈی ایس ای ای الٹی میٹ کو استعمال کرکے ساﺅنڈ سگنل کو آڈیو کو بہر بنایا جاسکتا ہے۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے فاسٹ وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے، جبکہ سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس کا حامل ہے۔

یہ فون موسم بہار میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024