• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں ہواوے ایپ گیلری کتنی کامیاب؟

شائع February 25, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور پلے اسٹورسمیت دیگر سروسز سے محرومی کا سامنا ہوا اور اسی وجہ سے چینی کمپنی نے اپنی ایپ گیلری کو گزشتہ سال متعارف کرایا تھا۔

اور اب اس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہواوے ایپ گیلری کے ماہانہ صارفین کی ممکنہ تعداد 40 کروڑ تک ہوسکتی ہے اور یہ گوگل اور ایپل کے بعد تیسرا بڑا ایپ اسٹور ہے۔

گوگل ایپس اور پلے اسٹور کے مقابلے میں ہواوے ایپ گیلری کو اس کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے نیا متبادل قرار دیا ہے جو اس کے بقول 170 ممالک/خطوں میں 40 کروڑ سے زائد ماہانہ صارفین کو دستیاب ہے، جس میں مین اسٹریم ایپس اور سروسز موجود ہیں۔

ہواوے کے نئے فولڈ ایبل فون میٹ ایکس ایس کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا 'پرائیویسی آپ کے کنٹرول میں، ہمیشہ سے ہمارے فلسفے کا دل رہا ہے، ہم نے پرائیویسی تحفظ اور سائبرسیکیورٹی کو اپنے تمام کاروباری آپریشنز میں اولین ترجیحات قرار دیا ہے، ہم نے ہواوے ایپ گیلری کے لیے بھی سخت پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی حل رکھے ہیں'۔

انہوں نے ڈویلپرزکو اپنی ایپس کمپنی کی نئی ایپ گیلری میں لانے کی درخواست کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ یہ گیلری گوگل اور ایپل ایپس اسٹور کی طرح ہی بہترین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے ڈویلپر کو ہواوے موبائل سروسز میں شمولیت پر خوش آمدید کہیں گے اور کروڑوں ماہانہ صارفین اسے ڈویلپرز کے لیے آمدنی کا ایک نیا اور اچھا ذریعہ ثابت کریں گے۔

ہواوے ایپ گیلری میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایج ریٹنگ سسٹم موجود ہے اور ایسی ایپس کو فلٹر کیا جاتا ہے جو عمر کے مطابق موزوں نہ ہوں۔

اسی طرح حساس ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مختلف طریقہ کار موجود ہیں جیسے بائیومیٹرک ڈیٹا ہواوے ڈیوائس سے باہر کبھی پراسیس نہیں ہوتا اور صارفین کو ذاتی ڈیٹا پر مکمل اختیار دیا جاتا ہے۔

ای ایم یو آئی سے صارفین کو ایپ یوزر پرمیشن پر کنٹرول دیا جاتا ہے جبکہ تمام ڈیٹا گمنام اور مقامی طور پر اسٹور کیا جاتا ہے۔

اس وقت ہواوے ایپ گیلری میں گوگل ایپس اور فیس بک ایپس دستیاب نہیں تاہم اس میں 18 کیٹیگریز موجود ہیں جو نیوز، سوشل میڈیا، انٹرٹینمنٹ اور دیگر شامل ہیں، کمپنی کے مطابق اگر کوئی ایپ صارف کو نہیں ملتی تو مطلوبپ ایپ کا نام وش لسٹ میں ڈال سکتے ہیں، جو دستیاب ہوتے ہی صارف کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس ایپ گیلری سے ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپس ہواوے ڈیوائسز میں زیادہ بہتر کام کرتی ہیں جس ک یوجہ ہواوے ہائی اے آئی نامی ایک اوپن اے آئی پلیٹ فارم ہے۔

اسی طرح کوئیک ایپس نامی ایک فیچر انسٹالیشن فری ایپس کی ایک نئی قسم ہے جو صارف کو طاقتور فنکشنز اور ایچ ٹی ایم ایل 5 پیجز کی آٹومیٹک اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے مگر صارفین کی ڈیوائس کی اسٹوریج بہت کم خرچ ہوتی ہے۔

کوئیک ایپس اینڈرائیڈ ایپس کے مقابلے میں کوڈز کا 1/5 فیصد رائٹ کرتا ہے جس سے وہ کم میموری اسپیس لیتی ہیں، آسان الفاظ میں اس فیچر کی بدولت ایک جی بی اسپیس میں صرف 20 ایپس کی جگہ 2 ہزار کوئیک ایپس آسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024