• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہواوے پی 40 لائٹ فون یورپ میں متعارف

شائع February 28, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 40 سیریز کا پہلا فون پی 40 لائٹ یورپ میں متعارف کرادیا گیا ہے۔

یہ فون اس کمپنی کے نووا 6 ایس ایس سے ملتا جلتا ہے جسے ملائیشیا میں نووا 7 آئی کا نام دیا گیا تھا۔

اسپین میں پی 40 لائٹ کو پیش کیا گیا ہے جو اس سیریز کا مڈرینج فون ہے جس میں کیرین 810 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

6?4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10 سے کیا ہے تاہم گوگل سروسز موجود نہیں۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرا قابل ذکر ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، میکرو کیمرا اور ڈیپتھ سنسر دیگر کیمرے ہیں، جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک موجود ہے، جس کے ساتھ فنگرپرنٹ اسکینر پاور بٹن میں ہی دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 299 یورو (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو مارچ کے آغاز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ پی 40 سیریز کے فلیگ شپ فونز مارچ کے آخر میں پیرس میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024