• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چین: ایک ہی دن میں کورونا کے 3 ہزار 622 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج

شائع February 28, 2020
ایک ہی دن میں ہسپتالوں سے 3622 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا—فوٹو: زنوا
ایک ہی دن میں ہسپتالوں سے 3622 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا—فوٹو: زنوا

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک چین میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

تاہم وہیں چین میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں سے 3ہزار 622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

تاہم اب مذکورہ وائرس کے چین میں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ کیسز چین میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اب وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔

چینی خبر رساں ادارے ’زنوا‘ کے مطابق 27 فروری کی شب تک کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے خصوصی ہسپتالوں سے مزید 3 ہزار 622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کی صبح تک چین کے 31 صوبوں اور وفاقی علاقوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کے کیسز کی تعداد 78 ہزار 824 تک پہنچ گئی تھی۔

مذکورہ 78 ہزار مریضوں میں سے 36 ہزار 117 مریض صحت یاب ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 ممالک میں کورونا وائرس کے 32 ہزار مریض صحت یاب

اسی طرح چین میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 788 تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے چلنے والے آن لائن میپ سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجنیئرنگ کے چین کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز تک دنیا بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 898 تھی جو 28 فروری کی دوپہر تک بڑھ کر 36 ہزار 652 تک پہنچ گئی۔

چین کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام، فرانس، برطانیہ، روس، آسٹریلیا، اسپین، ایران، امریکا، مصر اور فن لینڈ سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اگرچہ تاحال کورونا وائرس سے بچاؤ کی خصوصی ویکسین یا دوا تیار نہیں کی گئی تاہم ماہرین صحت مریض کی رپورٹس کی روشنی میں متبادل ادویات سے ان کا علاج کر رہے ہیں۔

ہر گزرتے روز صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے—اسکرین شاٹ
ہر گزرتے روز صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024