• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سام سنگ کے مہنگے ترین فون میں دستیابی سے قبل ہی مسائل سامنے آگئے

شائع March 1, 2020
یہ فون مارچ میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا— فوٹو بشکریہ سام سنگ
یہ فون مارچ میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا— فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کا مہنگا ترین فون ہے جس میں پہلی بار 108 میگا پکسل کیمرا اور 16 جی بی ریم کا آپشن دیا گیا ہے۔

یہ فون 11 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور مارچ میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ فون کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی اس میں مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اسی وجہ سے کمپنی نے ان کو ٹھیک کرنے کے لیے کام بھی شروع کردیا ہے۔

اس فون کے کچھ ریویوز میں بتایا گیا تھا کہ ایس 20 الٹرا کے کیمرا کو فوکس کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کئی بار تصاویر دھندلی ہوجاتی ہیں جبکہ کئی بار کیمرا سبجیکٹ کو لاک ہی نہیں کرپاتا۔

اب سام سنگ نے اس مسئلے پر بیان جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 'گلیکسی ایس 20 میں تاریخ ساز اور جدید ترین کیمرا سسٹم دیا گیا ہے، ہم صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے کارکردگی مین بہتری لانے سے متعلق مسلسل کام کررہے ہیں، اسی کوشش کے طور پر کیمرا سسٹم کے لیے ایک اپ ڈیٹ پر کام کیا جارہا ہے'۔

تاہم کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ یہ اپ ڈیٹ کب تک جاری کی جائے گی۔

گلیکسی ایس 20 الٹرا کی قیمت 14 سو ڈالرز (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 108 میگا پکسل، 48 میگا پکسل، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون پری آرڈر میں دستیاب ہے جس کے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024