• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی ایس ایل 5: سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز، زلمی اور یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا

شائع February 29, 2020
پاکستان سپر لیگ کا سیزن 5 جاری ہے—فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان سپر لیگ کا سیزن 5 جاری ہے—فوٹو: سوشل میڈیا

سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کامیابی سے جاری ہے اور آج بھی اس ایونٹ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دوسرے میچ میں شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کا شاندار کھیل، لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست

آج کے میچز میں ملتان کو ہوم گراؤنڈ ہونے کا فائدہ حاصل ہوگا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھے کھیل کے ذریعے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا لیکن پشاور زلمی اپنی فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

اگر پہلے میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے اس سیزن میں 4 میچز کھیلے ہیں اور 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

تاہم بہترین رن ریٹ کے باعث ملتان سلطانز 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسرے میچ کی ٹیموں کی بات کریں تو اس میں بھی دونوں ٹیموں نے 4 میچز کھیلے ہیں اور 2 میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن بہترین رن ریٹ کی وجہ سے اسلام آباد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024