• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

64 میگا پکسل کیمرے والا دنیا کا سستا ترین فون

شائع March 5, 2020
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جو 5 ماہ پہلے کے رئیل می 5 اور 5 پرو کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں جن میں پہلے سے بہتر پراسیسر، 90 ہرٹز ڈسپلے اور 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رئیل می 6 اور 6 پرو کافی حد تک ملتے جلتے فونز ہیں ، مگر کچھ فیچرز مختلف بھی ہیں اور رئیل می 6 اس وقت 64 میگا پکسل کیمرے والا دنیا کا سستا ترین فون بھی ہے۔

رئیل می 6

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ اس کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں میڈیا ٹیک گیمنگ جی 90 ٹی پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ اوکٹا کور سی پی یو، دو 2.05 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 76 بگ کورز اور چھ 2 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 55 پاور کورز سے لیس ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے یعنی رئیل می 5 جتنا ہی، مگر ریزولوشن کو فل ایچ ڈی پلس سے اپ گریڈ کیا گیا ہے اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 کا استعمال ہوا ہے جبکہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی یو ایف ایس 2.1 اسٹوریج آپشنز موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق ایک گھنٹے میں بیٹری صفر سے سوفیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرا شامل ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

رئیل می 6 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فنو میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جس میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون میں فرنٹ اور بیک دونوں جگہ کیمروں کا سیٹ اپ متاثر کن ہے۔

بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جن میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے جبکہ یہ فون یو آئی ایس اور یو آئی ایس میکس ویڈیو اسٹیبلائزیشن کو سپورٹ کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔

یہ فونز سب سے پہلے بھارت میں دستیاب ہوں گے مگر امکان ہے کہ بہت جلد پاکستان میں بھی صارفین اسے خرید سکیں گے۔

اس وقت رئیل می 6 کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 177 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 204 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 218 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

رئیل می سکس پرو کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 232 ڈالرز (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 245 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 می بی اسٹوریج والا ورژن 260 ڈالرز (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024