• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

موٹرولا کا نیا 3 کیمروں والا موٹو جی 8 اسمارٹ فون

شائع March 6, 2020
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے گزشتہ سال جی 8 پلے اور جی 8 پلس متعارف کرائے تھے اور اب موٹو جی 8 اسمارٹ فون بھی آخرکار پیش کردیا ہے۔

اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 16 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا جس میں 119 ڈگری فیلڈ آف ویو لینس دیا گیا ہے اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔

فون میں 6.4 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہیں۔

موٹو جی 7 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی تو اس بار اس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر بیٹری فون کو 40 گھنٹے تک چلنے میں مدد دیتی ہے۔

بیٹری کے ساتھ 10 واٹ چارجر دیا گیا ہے حالانکہ جی 7 میں 15 واٹ چارجر دیا گیا تھا۔

فون میں ہیڈفون جیک موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور ایک نئے سافٹ وئیر گیم ٹائم کا اضافہ کیا گیا ہے جو کسی گیم کھیلنے کے دوران نوٹیفکیشنز ہائیڈ کرتا ہے ۔

یہ فون سب سے پہلے برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کی قیمت (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ آسٹریلیا، ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکا میں بھی دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024