• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ کا 2020 کا پہلا اہم ترین فیچر پاکستان میں دستیاب

شائع March 8, 2020
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ میں صارفین کو جس فیچر کا عرصے سے انتظار تھا یعنی ڈارک موڈ جس کو رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کا مقصد کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر تناﺅ کو کم کرنا اور تاریک کمرے جیسے سنیما میں فون کی روشنی سے ماحول کو جگمگانے سے بچانا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈارک موڈ کو جب ڈیزائن کرنے لگے تھے تو ہم نے کافی وقت تحقیق پر لگایا اور 2 مخصوص حصوں پڑھنے میں آسانی اور information hierarchy پر دی۔

واٹس ایپ کے مطابق تھیم کے لیے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم چاہتے تھے کہ اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ کم از کم ہو اور ایسے رنگوں کا استعمال ہو جو آئی فون اور اینڈرائٰڈ کے سسٹم ڈیفالٹ کے قریب تر ہو۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ بھی چاہتے تھے کہ صارفین ہر اسکرین پر آسانی سے توجہ مرکوز کرسکیں، ہم نے رنگوں اور ڈیزائن کے دیگر عناصر کو استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اہم ترین معلومات نمایاں ہو۔

اینڈرائیڈ 10 اور آئی او ایس 13 کے صارفین ڈارک موڈ کو سسٹم سیٹنگز کے ذریعے ان ایبل کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ 9 اور اس سے قبل کے ورژن استعمال کرنے والے اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اور پھر چیٹس پر کلک کریں۔

وہاں سب سے اوپر تھیم کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں تو آپ کے سامنے لائٹ اور ڈارک کے آپشن آجائیں گے، پہلے ڈارک اور پھر اوکے پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایسا کرینے پر اسکرین کی رنگت ڈارک گرے میں بدل جائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن میں جنوری سے موجود تھا اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ کی زیرملکیت کمپنی نے 2018 میں اسے جلد پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب 2 سال بعد جاکر یہ صارفین کو دستیاب ہوا جس کا بیشتر افراد بے صبری سے انتظار بھی کررہے تھے۔

کمپنی نے اس کا ذکر تو نہیں کیا مگر ڈارک موڈ سے بیٹری لائف میں بھی بہتری آتی ہے کیونکہ گہرے رنگت پر ایپ کو ڈسپلے سے کم توانائی درکار ہوتی ہے۔

اس سے قبل یوٹیوب، فیس بک میسنجر اور دیگر متعدد ایپس میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا جاچکا ہے مگر فیس بک کی مین ایپ میں تاحال یہ فیچر موجود نہیں اور گزشتہ دنوں فیس بک لائٹ میں اس کی آزمائش شروع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kareem Mar 09, 2020 10:54pm
Please Introduce dark theme for Dawn Websites.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024