• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

شام: 9 برس میں ایک لاکھ شہریوں سمیت 3 لاکھ 84 ہزار افراد ہلاک

شائع March 14, 2020
رپورٹ کے مطابق داعش کے حامی ہلاک جنگجوؤں کی تعداد 67 ہزار 296 ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق داعش کے حامی ہلاک جنگجوؤں کی تعداد 67 ہزار 296 ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام میں گزشتہ 9 برس کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار شہریوں سمیت 3 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق مارچ 2011 میں شروع ہونی والی جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مزید پڑھیں: جنگ زدہ ملکوں میں 2010 سے اب تک بچوں پر حملوں میں 3گنا اضافہ

واضح رہے کہ روس، ایران اور لبنانی عسکریت گروپ حزب اللہ کو شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت حاصل ہے جن کا شام کے 80 فیصد حصے پر کنٹرول ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ یہ تنازع 'دوسری جنگ عظیم کے بعد انسانوں کے لیے بدترین تباہی ہے'۔

شام میں جنگ نے معیشت کو تباہ کر دیا اور ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد شامی باشندے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جنگ میں 22 ہزار بچے اور 13 ہزار خواتین بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی شام میں ترکی کے حملے، 14 شہری ہلاک

اس عرصے میں حزب اللہ کے ایک ہزار 697 جنگجوؤں اور کم از کم ایک لاکھ 29 ہزار 476 شامی و اتحادی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم 57 ہزار باغی جبکہ اسی طرح کرد کی زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز کے 13 ہزار 624 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ داعش کے حامی ہلاک جنگجوؤں کی تعداد 67 ہزار 296 ہے۔

رپورٹ کے مطابق 421 ہلاک ہونے والے لوگوں کے بارے میں واضح نہیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اقوام متحدہ نے انکشاف کیا تھا کہ دنیا بھر میں جاری جنگی محاذوں پر بچوں پر حملوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں 2010 کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی کا شام میں مقاصد کے حصول تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

گزشتہ 10 سالوں کے دوران نت نئے جنگی محاذ کھلے ہیں اور ان محاذوں کے دوران سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہوا ہے جہاں ان ہولناک جنگی محاذوں میں ہزاروں بچے ہلاک اور لاکھوں معذور و بے گھر ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2010 سے اب تک جنگوں میں بچوں کی ہلاکتوں، جنسی استحصال، اغوا، بنیادی انسانی حقوق تک رسائی میں مشکلات، اسکول اور ہسپتالوں پر حملے اور بچوں کے بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024