• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیا کورونا وائرس فضا میں گھنٹوں اور سطح پر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے، تحقیق

شائع March 18, 2020
تحقیق کے مطابق جب وائرس ڈراپلٹس کے ذریعے فضا میں چھوڑے گئے تو یہ تقریباً 3 گھنٹوں تک دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل رہے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
تحقیق کے مطابق جب وائرس ڈراپلٹس کے ذریعے فضا میں چھوڑے گئے تو یہ تقریباً 3 گھنٹوں تک دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل رہے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

نئی تحقیق کے مطابق نوول کورونا وائرس جو عالمی وبائی شکل اختیار کرچکا ہے، ہوا میں نمی کے اندر گھنٹوں اور سطح پر کئی دن برقرار رہ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا حصہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈٰی) کے سائنسدانوں نے متاثرہ شخص سے لیے گئے وائرس کو گھریلو اشیا اور ہسپتال میں استعمال ہونے والے آلات کی سطح پر رکھ کر دیکھا۔

انہوں نے ایک ڈیوائس کو استعمال کیا جس سے مائیکرو اسکوپک ڈراپلٹس کھانسنے یا چھینکنے کی طرح چھوڑے گئے۔

مزید پڑھیں: 'حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا، ہمیں کہہ دیا عدالتیں کام روک دیں'

سائنسدانوں نے تحقیق کی کہ وائرس سطح پر کتنی دیر تک رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں نئے کورونا وائرس یا کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 200 اور اس سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہوچکی ہیں۔

تحقیق کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب وائرس ڈراپلٹس کے ذریعے چھوڑے گئے تو یہ تقریباً 3 گھنٹوں تک دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل رہے۔

آدھی زندگی کے حساب سے تحقیقی ٹیم کو معلوم ہوا کہ وائرس کے ذرات کو فضا میں تقریباً 66 منٹ لگے کام نہ کرنے کی حد تک پہنچنے میں۔

اس کا مطلب ہے کہ ایک گھنٹہ اور 6 منٹ مزید تک وائرس کے 3 چوتھائی ذرات اثر کرنے کے قابل نہ رہے تاہم دیگر 25 فیصد اس وقت بھی متاثر کرنے کے قابل تھے۔

راکی ماونٹین لیبارٹریز کے این آئی اے آئی ڈی فیسیلٹی کے نیلجے وین ڈوریمالن کی قیدت میں ہونے والی تحقیق کے مطابق متاثر کرنے والے وائرس کی مقدار تیسرے گھنٹے میں 12.5 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز، ملک میں متاثرین کی تعداد 246 ہوگئی

محققین کو معلوم ہوا کہ اسٹین لیس اسٹیل پر اسے 5 گھنٹے 38 منٹ لگے اپنی آدھی زندگی پر پہنچنے میں جبکہ پلاسٹک پر یہ 6 گھنٹے 49 منٹ تک برقرار رہا۔

کارڈ بورڈ پر اس کی زندگی 3 گھنٹے اور 30 منٹ رہی تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج میں بہت ساری چیزیں استعمال کی گئیں۔

انہوں نے 'انتباہ کی تجویز' دی۔

وائرس نے سب سے کم زندگی کاپر پر گزاری جہاں وہ 46 منٹ بعد غیر موثر ہوگیا۔

خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 150 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کے ایک لاکھ 98 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 7 ہزار 948 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وائرس سے اب تک 81 ہزار 946 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اس وائرس کے اب تک 246 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 3 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024