• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر پر ہزاروں زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا الزام، مقدمہ درج

شائع March 24, 2020 اپ ڈیٹ March 25, 2020
ڈیزائنر ماریہ بی اور شوہر طاہر سعید — فوٹو: انسٹاگرام
ڈیزائنر ماریہ بی اور شوہر طاہر سعید — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنے شوہر کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ماریہ بی کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے رات کے وقت ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ انہیں وکیل سے بات کرنے کا موقع تک نہیں دیا۔

ڈیزائنر نے اپنی ویڈیو میں شوہر کی گرفتاری کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی فیملی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

تاہم لاہور پولیس کے ترجمان نے ڈیزائنر کی جانب سے بنائی اس ویڈیو کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے بتایا کہ ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو پولیس نے اس لیے گرفتار کیا کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اپنے باورچی کو ہسپتال لے جانے کے بجائے واپس اس کے گاؤں بھیج دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈیزائنر برانڈ کے مالک طاہر سعید کے ملازم حافظ عمر فاروق میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بجائے اسے واپس گاؤں بھیج دیا۔

رپورٹس کے مطابق عمر فاروق کی طبیعت کئی روز سے خراب ہورہی تھی جس کے بعد اس کا نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کورونا سے متاثر عمر فاروق دو بسیں تبدیل کرکے اپنے گاؤں وہاڑی پہنچا اور راستے میں اس نے کئی افراد سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ حکام نے لیبارٹری سے معلومات لینے کے بعد طاہر سعید سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں جاچکا ہے، بعدازاں حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو حراست میں لے کر آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا۔

جبکہ معاملے کی تحقیقات کے بعد پولیس نے ماریہ بی برانڈ کے مالک طاہر سعید کو گرفتار کرلیا جو فی الحال ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق ماریہ بی اپنے شوہر کی غلطی ہونے کے باوجود پولیس پر الزام لگارہی ہیں جبکہ ان کے شوہر کی غفلت کے باعث عمر فاروق کے گاؤں کے تمام افراد کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ پورے گاؤں کو قرنطینہ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

بعدازاں شوہر کی رہائی کے بعد ماریہ بی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک اور ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ڈیزائنر نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید نے ویڈیو میں بتایا کہ پولیس نے انہیں ہراساں کیا اور رات ساڑھے 12 بجے ان کے گھر میں گھس کر انہیں گرفتار کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اور پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Qaisar Khosa Mar 25, 2020 01:36am
Who will arrest and FIR those who have been importing bus loads of people with confirmed COVID-19 from abroad and sending to their villages in Pakistan?
Qazi Mar 25, 2020 10:51am
Please don't buy the brands of such kind of designers. Well done Punjab police first time in history I am favouring police
dr. Sajjad Mar 25, 2020 12:41pm
Shameful! These so called elite have no sense
Talha Mar 25, 2020 03:52pm
Yeh zehaniee halat hai…...

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024