• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن، لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ

شائع March 29, 2020 اپ ڈیٹ March 31, 2020
امریکی صدر لاک ڈاؤن کے بجائے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے پی
امریکی صدر لاک ڈاؤن کے بجائے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے پی

امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے اور بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔

امریکا میں اب تک 2ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں اور سوا لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امریکی صدر نے ملک کی تین ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کنیٹی کٹ میں سفر پر پابندی اور مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا تھا۔

تاہم عوام کی جانب سے تنقید کے بعد ٹرمپ نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک کی تجاویز اور نیویارک، نیو جرسی اور کنیٹی کٹ کے گورنرز سے مشاورت کے بعد میں نے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے باہمت داکٹرز اور نرسوں، باصلاحیت سائنسدانوں اور امریکی عوام کے عزم کی بدولت ہم یہ جنگ جیتنے میں کامیاب رہیں گے اور اس جنگ کو جیتنے کے بعد ہم مزید مضبوط قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔