• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان نے 2 بھارتی طیاروں کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

شائع April 5, 2020 اپ ڈیٹ April 6, 2020

پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کی فضا میں مدد اور رہنمائی کرکے انسانی ہمدردی اور فراخدلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کے طیارے، بوئنگ 777 اور 787، کا کراچی ریجن کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔

اس موقع پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے دونوں طیاروں کا ایران سے رابطہ کروایا۔

مزید پڑھیں: مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے جوانوں کا شکر گزار ہوں، بھارتی پائلٹ

دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے دوران خصوصی ریلیف فلائٹ آپریشن کی تعریف کی گئی جسے بھارتی جہاز کے پائلٹ نے اپنے کیریئر کا خاص لمحہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی طیارے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر جرمنی جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور 27 فروری کے واقعے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو ہر قسم کی کمرشل فلائٹس کے لیے بند کردیا تھا۔

بعدازاں اسی روز پاکستان کی فضائی حدود کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا لیکن کمرشل فلائٹس بند رہیں اور تقریباً 28 روز کے بعد 27 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کو تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024