• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

کھلاڑیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائیں گے، احسان مانی

شائع April 14, 2020 اپ ڈیٹ April 15, 2020
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد کھلاڑیوں اور عملے کا تحفظ یقنی بنانا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد کھلاڑیوں اور عملے کا تحفظ یقنی بنانا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب اگر بورڈ میں کٹوتی کی گئی تو بھی کھلاڑیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائیں گے۔

ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سب کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جب تک ہم سے ممکن ہوگا ہم آپ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پہلے کرکٹر کی موت، سابق کرکٹر ظفر سرفراز جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور ادائیگیوں میں غیر ضروری کٹوتی نہیں کی جائے گی، کنٹریکٹس پرفارمنس کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹس ہمارے اختیار میں نہیں ہیں اور سلیکٹرز وغیرہ ہمیں بتائیں گے کہ کس کو کیا کنٹریکٹ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اسٹاف کو نہیں رکھیں گے اور معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی کیونکہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈھانچہ ازسرنو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کی مشروط پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی ریٹائرڈ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں انہیں پنشن مل رہی ہیں، ڈومیسٹک کھیلنے والوں کے معاہدے میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی اور اس وقت ہمارا اصل مقصد کھلاڑیوں اور اپنے عملے کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ عملے کے بغیر بورڈ کام نہیں کر سکتا اور کھلاڑیوں کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ ہمیں سابق کھلاڑیوں کا خیال رکھنا ہے، اگر کوئی مشکل میں ہے تو ہم سے رابطہ کرے اور ہم ہر ممکن حد تک ان کی مدد کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پچھلے دو تین سال میں اگر سابق کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل آئے اور مدد کی ضرورت تھی تو ہم نے ان کی مالی مدد کی اور ہمیشہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا انعقاد غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے، چیئرمین پی سی بی

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کٹوتی کریں گے بھی تو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سابق کھلاڑیوں کو مشکل پیش نہ آئے اور موثر طریقے سے کام کرتے ہوئے امور کی انجام دہی کے بہتر طریقے ڈھونڈنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں اور کسی بھی قسم کے میچز یا سرگرمیاں نہ ہونے سے توقع ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہ یا الاؤنسز میں پی سی بی کٹوتی کر سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024