• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

بھارت سے وطن واپس آنے والی 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص

شائع April 18, 2020
بھارت میں پھنسے 41افراد کی جمعرات کو وطن واپسی ہوئی تھی— فائل فوٹو: اے پی
بھارت میں پھنسے 41افراد کی جمعرات کو وطن واپسی ہوئی تھی— فائل فوٹو: اے پی

بھارت سے بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں سے دو خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ساندہ روڈ لاہور کی رہائشی دو خواتین میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث بھارت میں پھنسے 41 پاکستانیوں کی وطن واپسی

دونوں خواتین کا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے دفتر سے کروایا گیا تھا اور اب ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دونوں خواتین میں کورونا وائرس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد واہگہ بارڈر پر تمام عملے کو فوری طبی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی بھارت سے بذریعہ واہگہ بارڈر 41 افراد پاکستان پہنچے تھے اور ان تمام افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 7600 سے متجاوز، اموات 144 ہوگئیں

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیسٹ کے بعد دو خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بقیہ 39 افراد کو ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پاکستانی مذہبی سیاحت اور طبی علاج سمیت مختلف ویزوں پر بھارت گئے تھے اور آگرہ، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے حوالے سے حکومت اور علما میں 20 نکات پر مشروط اتفاق

ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن، بھارتی انتظامیہ اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں تھا اور جمعرات کو ان کی وطن واپسی ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ بھارتی انتظامیہ سے رابطے اور کاوشوں کی بدولت جلد بقیہ 145 سے زائد پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024