• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کینیڈا: پولیس کے بھیس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

شائع April 20, 2020
کینیڈین حکام نے بتایا کہ مسلح شخص 12 گھنٹے بعد مارا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کینیڈین حکام نے بتایا کہ مسلح شخص 12 گھنٹے بعد مارا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں ایک مسلح شخص نے پولیس کا روپ دھار کر خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ (اے پی) کے مطابق کینیڈین حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے 12 گھنٹے کے بعد مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔

مزیدپڑھیں: کینیڈا فائرنگ: طالب علم پر نمازیوں کے قتل کا الزام

ادھر فائرنگ کے واقعے سے متعلق حکام نے نووا اسکاٹیا کے دیہی علاقے پورٹاپیکا کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔

قبل ازیں واقعے کے بارے میں پولیس نے یہ بتایا تھا کہ مشتبہ شخص ایک پولیس کار میں سوار تھا، جس نے علاقے کے متعدد مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق کہا گیا کہ پولیس ہلاک افراد کی تفصیلات جمع کررہی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس کانسٹیبل (آر سی ایم پی) ہیڈی اسٹیونسن، جو 23 سال فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے، ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، حملہ آور نے خود کشی کرلی

نووا اسکاٹیا کے آر سی ایم پی کے کمانڈنگ افسر، اسسٹنٹ کمشنر لی برجر مین نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ہیڈی اسٹیونسن نے ڈیوٹی کے دوران جواب دیا اور خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے بتایا کہ دو بچے اپنی والدہ اور ایک شخص اپنی اہلیہ جبکہ والدین اپنے بچوں سمیت دیگر متعدد اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے محروم ہوگئے۔

ادھر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو ’خوفناک صورتحال‘ قرار دیا۔

دوسری جانب نووا اسکاٹیا کے پریمیئر اسٹیفن میک نیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ ہمارے صوبے کی تاریخ میں تشدد کا سب سے افسوس ناک واقعہ ہے‘۔

علاوہ ازیں نووا اسکاٹیا پولیس نے مبینہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورٹ مین کے نام سے ہوئی۔

مزیدپڑھیں: کینیڈا: لاکھوں افراد کی ریلی کے دوران پریڈ پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

مقامی پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور رائل کینیڈا کے ماؤنٹڈ پولیس میں ملازمت نہیں کرتا تھا لیکن وہ ’آر سی ایم پی کی وردی پہنے ہوئے تھا‘۔

ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مسلح شخص نے کچھ وقفے بعد کار بھی تبدیل کیں، تاہم پولیس نے حملہ آور کی موت کے بارے میں کم تفصیل فراہم کی۔

واضح رہے کہ امریکا کے مقابلے میں کینیڈا میں بندوق کی ملکیت کے قوانین کافی سخت ہیں اور کینیڈا میں ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

اس سےقبل 2019 میں 2 مفرور نوجوانوں نے شمالی برطانوی کولمبیا میں چھٹیاں منانے کے لیے آئے آسٹریلیائی نژاد امریکی جوڑے سمیت 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024