• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کورونا وائرس سے پاکستان میں ہونے والی اموات

پنجاب میں1955،سندھ میں 1677، کے پی میں 1054،بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 142،گلگت میں 31، آزاد کشمیر میں 40 اموات ہوئی ہیں۔
شائع April 22, 2020 اپ ڈیٹ July 9, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس تو 26 فروری کو سامنے آیا تاہم اس وائرس سے ملک میں پہلے فرد کے انتقال کی تصدیق 18 مارچ کو ہوئی۔

مارچ 2020

18 مارچ کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے مردان میں پہلے شخص کی موت کی تصدیق کی جبکہ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے وائرس سے مزید ایک اور شخص کے انتقال کرجانے کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ، بلوچستان میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

بعد ازاں 20 مارچ کو ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا تو اس طرح تعداد 3 تک جا پہنچی۔

22 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہی ایک اور مریض کے انتقال کی خبر سامنے آئی تو کچھ ہی دیر بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والا ڈاکٹر اسی عالمی وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا، اس طرح اموات کی تعداد 5 تک پہنچ گئی۔

اگلے ہی دن یعنی 23 مارچ کو بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کے دم توڑ جانے کی تصدیق کی گئی۔

جس کے بعد 24 مارچ کو پنجاب میں بھی کورونا وائرس سے پہلی موت سامنے آئی اور یہ موت ملک میں مقامی سطح پر منتقل ہونے والے پہلے کیس کی تھی۔

علاوہ ازیں 25 مارچ کو بھی ملک میں ایک اور موت کی تصدیق ہوئی اور راولپنڈی میں 50 سالہ خاتون دم توڑ گئیں۔

26 مارچ کو لاہور کے نجی ہسپتال میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے 3 اور ملک میں مجموعی طور پر 9 اموات ہوگئیں۔

27 مارچ کو لاہور میں ایک اور مریض کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 4 ہوگئی، اسی روز فیصل آباد میں بھی 22 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں 5 اور ملک بھر میں اس وبا سے اموات 11 تک پہنچ گئیں۔

28 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 12 ہوئی۔

29 مارچ کو ملک میں 5 اموات کی تصدیق ہوئی، وزیرصحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کے انتقال کی تصدیق کی، دوسری طرف خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے عہدیدار نے ایک 78 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی جبکہ بعد ازاں پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک موت ہوئی۔

اس بارے میں یہ بھی بتایا گیا کہ گلگت بلتستان سے فوت ہونے والا فرد ایک میڈیکل اسٹافر تھا اور وہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا، جس کے ساتھ ہی مجموعی اموات 17 تک پہنچ گئیں۔

30 مارچ ملک کی تاریخ میں اموات کے حساب سے کافی برا دن ثابت ہوا اور ایک روز میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات 24 تک پہنچیں۔

ماہ مارچ کے آخری روز بھی 2 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔

اپریل 2020

رواں ماہ اپریل میں وائرس سے ہونے والی اموات میں بہت زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا اور ابھی تک کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرا جس دن کسی شخص کا وائرس سے انتقال نہ ہوا ہو۔

یکم اپریل کو ملک میں 5 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس سے مجموعی تعداد 31 ہوگئی۔

اگلے ہی روز یعنی 2 اپریل کو سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک موت کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 34 تک جا پہنچی۔

3 اپریل کو گلگت بلتستان میں ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں سندھ میں 3، خیبرپختونخوا میں 2 موت کی تصدیق ہوئی اور اموات 40 ہوگئیں۔

4 اپریل کو ملک میں مزید 4 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

5 اپریل کو سندھ میں مزید ایک شخص وائرس کا شکار ہو کر چل بسا جس کے بعد خیبر پختونخوا حکام نے مزید 2 اموات کی تصدیق کی اور ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی۔

6 اپریل کو پنجاب میں 3، سندھ میں 2 جبکہ اسلام آباد میں پہلی موت کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 53 تک پہنچ گئی۔

7 اپریل کو سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں ایک ایک فرد انتقال کرگیا جس کے بعد مجموعی اموات 57 ہوگئیں۔

8 اپریل کو سندھ میں 2، خیبرپختونخوا میں ایک اور پنجاب میں بھی ایک مریض دم توڑ گیا جس کے ساتھ ہی ملک میں اموات 61 تک پہنچ گئیں۔

9 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلے 2 اور بعد ازاں رات گئے مزید 2 اموات کی تصدیق کی گئی جبکہ سندھ اور پنجاب میں ایک، ایک فرد انتقال کرگیا جس کے بعد پاکستان میں مجموعی اموات 67 ہوگئیں۔

10 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور پنجاب میں ایک، ایک متاثرہ فرد جان کی بازی ہار گیا اور ان نئی 5 اموات کے ساتھ ہی وفات پانے والوں کی تعداد ** 72** تک پہنچ گئی۔

11 اپریل پاکستان میں اموات کے حساب سے ہلاکت خیز دن میں سے ایک تھا اور سندھ اور خیبرپختونخوا میں 6،6 اموات جبکہ پنجاب میں 2 اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 86 ہوگئی۔

12 اپریل کو سندھ میں 2، پنجاب میں 2 اور خیبرپختونخوا میں 3 اموات رپورٹ ہوئی جس سے ملک کی مجموعی اموات 93 تک پہنچ گئیں۔

ماہ اپریل کے 13ویں روز سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایک، ایک موت رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 96 ہوگئی۔

14 اپریل کو سندھ اور پنجاب میں میں کورونا وائرس کا شکار مزید 4، 4 افراد انتقال کرگئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 3 لوگوں کی موت سے 11 نئی اموات سامنے آئی اور مجموعی اموات 107 تک پہنچ گئیں۔

15 اپریل کو سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں مزید 4 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 117 ہوگئی۔

اگلے روز یعنی 16 اپریل کو پنجاب میں 7، سندھ میں 4، خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان میں 3 اموات کی تصدیق کے بعد ایک روز میں 17 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ مجموعی تعداد 134 تک پہنچ گئی۔

17 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 5، سندھ اور پنجاب میں 2، 2 اموات سامنے آنے سے ملک میں وفات بانے والوں کی مجموعی تعداد 143 ہوئی۔

18 اپریل کو سندھ میں ایک اور پنجاب میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک میں اموات 148 تک پہنچیں۔

19 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 10، سندھ میں 8، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک موت کے بعد ملک میں ایک ہی روز میں 20 اموات سامنے آئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 168 تک پہنچ گئی۔

اپریل کے دوسرے عشرے کے آخری دن یعنی 20 تاریخ کو اب تک کی ایک روز کی سب سے زیادہ 24 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ان 24 اموات میں سے خیبرپختونخوا میں 14، سندھ میں 5، پنجاب میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک موت ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 192 ہوگئی۔

21 اپریل کو بھی خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 6، سندھ میں 5 اموات کے ساتھ ہی ملک میں اموات کی تعداد 209 تک جاپہنچی۔

22 اپریل کو پنجاب میں 5، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 3، 3 اموات کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد 220 تک پہنچ گئی۔

23 اپریل کو پنجاب میں 9، سندھ میں 4، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2، 2 اموات کی تصدیق کی گئی، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 237 ہوگئی۔

24 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 4، پنجاب میں 3، سندھ اوربلوچستان میں 2، 2 اموات کے بعد ایک روز میں مزید 11 افراد کے انتقال کرجانے سے تعداد 248 تک جا پہنچی۔

25 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 4، پنجاب میں 13، سندھ میں 3 کے بعد ایک روز میں 20 اموات کے بعد مجموعی تعداد 268 تک پہنچ گئی۔

اپریل کی 26 تاریخ کو اس وائرس کو 2 ماہ مکمل ہوئے اور اس روز سندھ میں 3، بلوچستان میں 3، خیبرپختونخوا میں 5 اموات سے ایک روز میں 11 نئی اموات سامنے آئیں اور مجموعی تعداد 279 ہوگئیں۔

27 اپریل کو خٰبرپختونخوا میں 6، سندھ میں 4، پنجاب میں 3 اور بلوچستان میں ایک موت کی تصدیق سے مجموعی تعداد 293 تک پہنچ گئی۔

28 اپریل کو ملک میں ریکارڈ 29 اموات ہوئیں اور پنجاب میں 11، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ میں 7 اور اسلام آباد میں ایک موت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 322 تک پہنچ گئیں۔

بدھ 29 اپریل کو خیبرپختونخوا میں 8، سندھ میں 8 اور پنجاب میں 5 اموات کے ساتھ ملک میں مجموعی تعداد 343 تک جاپہنچی۔

اپریل کے آخری روز ملک میں اموات کی تعداد میں تو ریکارڈ 42 کا اضافہ ہوا تاہم اس میں 15 اموات کو گزشتہ کیسز سے خیبرپختونخوا میں ایڈجسٹ کیا گیا، یوں ملک میں ایک روز میں خیبرپختونخوا میں 24، سندھ میں 12 اور پنجاب میں 6 اموات بڑھنے سے مجموعی تعداد 385 تک پہنچ گئی۔

مئی 2020

یکم مئی کو خیبرپختونخوا میں 15، سندھ میں 6 اور بلوچستان میں 2 اموات ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک میں 23 نئی اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 408 ہوگئی۔

2 مئی کو خیبرپختونخوا میں 11، پنجاب میں 9، سندھ میں 4، بلوچستان میں 3 نئی اموات کے ساتھ ملک میں 27 اموات سامنے آئیں اور اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 435 تک پہنچ گئی۔

3 مئی کو خیبرپختونخوا میں8، پنجاب میں 6، سندھ میں 8، بلوچستان میں 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ایک روز میں 24 اموات کے بعد ملک میں یہ تعداد 459 تک ہوگئی۔

مئی کی 4 تاریخ کو پنجاب میں 15، سندھ میں 7، خیبرپختونخوا میں مزید 5 اموات کے بعد 27 اموات ایک روز میں سامنے آئیں اور مجموعی تعداد 486 تک پہنچ گئی۔

5 مئی کو سندھ میں 11، خیبرپختونخوا میں 9 اور پنجاب میں 8 اموات سے ساتھ ہی ایک روز میں 28 اموات سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 514 تک پہنچ گئی۔

6مئی کو پنجاب میں 12، سندھ میں 9، خیبرپختونخوا میں 9 اور بلوچستان میں ایک موت کے ساتھ 31 اموات سامنے آئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 545 ہوگئی۔

7 مئی کو پنجاب میں 26، سندھ میں 14، خیبرپختونخوا میں 6 اور بلوچستان میں 2 اموات سے کُل 48 لوگوں کا انتقال ہوا جو ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 593 ہوگئی۔

8 مئی کو خیبرپختونخوا میں 12، سندھ میں 5 اور پنجاب میں ایک موت کے بعد 18 نئی اموات ہوئی اور مجموعی اموات کی تعداد 611 تک جا پہنچی۔

9 مئی کو خیبرپختونخوا میں 13، پنجاب میں 8 اور سندھ میں 4 اموات کے اضافے سے ایک روز میں 25 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ملک میں وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 636 ہوگئی۔

10 مئی کو خیبرپختونخوا 11، سندھ 9، بلوچستان 2 جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور گلگت میں ایک، ایک فرد کے انتقال کے بعد ایک روز میں 25 اموات ہوئی جبکہ مجموعی اموات 661 تک پہنچ گئیں۔

11 مئی کو خیبرپختونخوا میں 12، سندھ میں 11، پنجاب میں 5، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک موت کی تصدیق سے 30 اموات کا ایک ہی روز میں اضافہ ہوا، جس سے مجموعی اموات 691 ہوگئیں۔

12 مئی کو سندھ میں 18، پنجاب میں 14، خیبرپختونخوا میں 10 اور آزادکشمیر میں پہلی موت کے ساتھ ایک روز میں 43 اموات کا اضافہ ہوا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 734 ہوگئی۔

13 مئی کو سندھ میں 16، خیبرپختونخوا میں 8 اور پنجاب میں 3 اموات کے اضافے سے ایک روز میں 27 اموات سامنے آئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات 761 تک پہنچ گئیں۔

مئی کی 14تاریخ کو سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9، 9 اموات ہوئی جبکہ بلوچستان میں 3 لوگ لقمہ اجل بنے، اس طرح ایک روز میں مزید 30 اموات سے مجموعی تعداد 791 ہوگئی۔

15 مئی کو سندھ میں 12، پنجاب میں 11، خیبرپختونخوا میں 7، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک موت سے ایک روز میں 32 اموات کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 823 تک جاپہنچی۔

16 مئی کو سندھ میں 13، پنجاب میں 11،خیبرپختونخوا میں 14،بلوچستان میں 5 اموات کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 866 ہوگئی۔

17 مئی کو سندھ میں 9، پنجاب میں 7، خیبرپختونخوا میں 13 اور بلوچستان میں ایک موت کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 896 ہوگئی۔

18 مئی کو خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 8، سندھ میں 3 اور بلوچستان میں 1 موت کے بعد ایک روز میں 28 اموات سامنے آئیں اور اس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 924 تک پہنچ گئی۔

مئی کی 19 تاریخ کو بھی پاکستان میں اموات کا سلسلہ جاری رہا اور سندھ میں 19، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 11، اسلام آباد میں 2 اموات کے بعد ایک روز میں 45 اموات کا اضافہ ہوا اور ملک میں مجموعی اموات 969 تک پہنچ گئیں۔

20 مئی کو ملک میں 40 مزید اموات کی تصدیق ہوئی، جس میں سندھ اور پنجاب میں 17، 17 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں، اس طرح ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1009 تک پہنچ گئی۔

21 مئی کو سندھ میں 20، خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 7، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک موت کے بعد ایک روز میں 43 اموات ہوئیں اور مجموعی تعداد 1052 ہوگئی۔

22 مئی کو سندھ میں 4، پنجاب میں 13، اسلام آباد میں 2، خیبرپختونخوا میں 16 افراد کی موت کے ساتھ 35 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1087 ہوگئی۔

23 مئی کو سندھ میں 14، پنجاب میں 14، خیبرپختونخوا میں 8 اموات کے ساتھ 36 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 1123 ہوگئی۔

24 مئی کو پاکستان میں مزید 33 افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بنے جس میں سندھ میں 13، خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 2 اور بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال شامل تھا، یوں ملک میں مجموعی اموات 1156 تک پہنچ گئیں۔

25 مئی کو خیبرپختونخوا میں 10، پنجاب میں 5، گلگت بلتستان میں 3، سندھ اور اسلام آباد میں 2،2 جبکہ بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک فرد کا انتقال ہوا، اس طرح مزید 24 اموات سے یہ تعداد 1180 تک پہنچ گئی۔

26 مئی کو ملک میں 30 اموات سامنے آئیں جس میں پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 8، سندھ میں 5، اسلام آباد اور گلگت میں ایک، ایک موت ہوئی، یوں اموات کی مجموعی تعداد 1210 تک جاپہنچی۔

27 مئی کو پنجاب میں 10، خیبرپختونخوا میں 9، سندھ میں 6، آزاد کشمیر میں 2، اسلام آباد اور گلگت میں ایک ایک موت کی تصدیق ہوئی، اس طرح ایک روز میں مزید 29 اموات سے مجموعی تعداد 1239 تک پہنچ گئی۔

28 مئی کو پنجاب میں 19، سندھ میں 16، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک موت کے ساتھ ایک روز میں 44 اموات ہوئی اور مجموعی تعداد 1283 تک پہنچ گئی۔

29 مئی ملک میں ہلاکت خیز ثابت ہوا اور ایک روز میں سندھ میں 31، پنجاب میں 29، خیبرپختونخوا میں 13، بلوچستان میں 5، اسلام آباد میں 3 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر ریکارڈ 81 اموات ہوئیں، جس کے بعد تعداد 1364 تک پہنچ گئی۔

30 مئی کو بھی ملک میں مزید 77 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں سندھ میں ایک روز میں سب سے زیادہ 38، پنجاب میں 29، خیبرپختونخوا میں 8، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک فرد کا انتقال شامل ہے۔

31 مئی کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی 79 اموات سامنے آئیں جس میں سب سے زیادہ پنجاب میں 36 اموات ہوئیں، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 20، سندھ میں 16 افراد، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جان سے گیا۔

جون 2020

جون کے مہینے کا آغاز بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی اموات کے ساتھ ہوا اور ایک روز میں سندھ اور پنجاب میں 22،22 جبکہ خیبرپختونخوا میں 9 اور اسلام آباد میں ایک موت سے ایک مجموعی طور پر 54 اموات کا اضافہ ہوا اور تعداد 1574 تک جا پہنچی۔

2 جون کو ملک بھر میں 78 اموات کا اضافہ ہوا جس میں پنجاب میں ریکارڈ 43 اموات، سندھ میں 23، خیبرپختونخوا میں 8، بلوچستان اور اسلام آباد میں 2، 2 اموات شامل ہیں، اس طرح ملک میں مجموعی تعداد 1652 تک پہنچ گئی۔

3 جون کو سندھ میں 29، پنجاب میں 30، اسلام آباد میں 4، خیبرپختونخوا میں 10،بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک ایک موت کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی۔

4 جون کو سندھ میں 20، پنجاب میں 37، اسلام آباد میں 4، خیبرپختونخوا میں 21 اور بلوچستان میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1813 ہوگئی۔

5 جون کو ملک میں 86 اموات کا اضافہ ہوا، اس دوران سندھ میں 40، پنجاب میں 22، خیبرپختونخوا میں 20، بلوچستان میں ایک اور اسلام آباد میں 3 اموات کی تصدیق کے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1899 ہوگئی۔

6 جون کو ملک میں 75 اموات کا اضافہ ہوا، اس دوران سندھ میں 19، پنجاب میں 30، خیبرپختونخوا میں 20، اسلام آباد میں 4 جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک موت ہوئی، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1974 ہوگئی۔

7 جون پنجاب میں 24، سندھ میں16، خیبرپختونخوا میں 14 اور اسلام آباد میں 4 اموات کے بعد ایک روز میں 58 اموات کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 2 ہزار 32 تک پہنچ گئی۔

8 جون کو ملک میں مزید 80 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس میں پنجاب میں 32، سندھ میں 29، خیبرپختونخوا میں 12، بلوچستان میں 4، اسلام آباد میں 3 اموات شامل تھیں، اس طرح ملک میں مجموعی تعداد 2 ہزار 112 ہوگئی۔

9 جون ملک میں ایک روز میں سب سے زیادہ 104 اموات کا اضافہ ہوا اور پنجاب میں 24 گھنٹے کی ریکارڈ 58 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 23، سندھ میں 17، بلوچستان میں 4 جبکہ گلگت اور آزاد کشمیر میں ایک ایک فرد جان کی بازی ہار گیا یوں ملک میں مجموعی تعداد 2 ہزار 216 تک جا پہنچی۔

جون کی 10 تاریخ کو ملک میں 101 اموات کا اضافہ ہوا جس میں بلوچستان کی 7 اموات کی ایڈجسمنٹ بھی شامل تھی، اس طرح ایک روز میں سندھ میں 42، پنجاب میں 34، خیبرپختونخوا میں 9، اسلام آباد میں 5، بلوچستان میں 4 افراد انتقال کرگئے اور مجموعی تعداد 2 ہزار 317 ہوگئی۔

11 جون کو پاکستان میں مزید 92 مریض لقمہ اجل بنے جس میں سندھ میں 38، پنجاب میں 34، خیبرپختونخوا میں 13، اسلام آباد میں 5، بلوچستان میں 2 افراد کی موت سے مجموعی اموات 2 ہزار 409 تک جا پہنچی تھی۔

12 جون کو ملک میں 86 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جس میں پنجاب میں 49، سندھ میں 17، خیبپختونخوا میں 10، بلوچستان 5، اسلام آباد 3، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر مزید ایک، ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، یوں مجموعی تعداد 2 ہزار 495 تک پہنچ گئی۔

13 جون کو مزید 101 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن گئے، جس میں پنجاب میں 48، سندھ میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، اسلام آباد میں 6، بلوچستان میں 3 جبکہ گلگت اور آزاد کشمیر میں ایک ایک فرد کا انتقال شامل ہے۔

14 جون کو مزید 67 مریض اس وبا کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس میں پنجاب میں 31، سندھ میں 15، خیبرپختونخوا میں 14، بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں 4، آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

15 جون کو کورونا وائرس نے ملک میں مزید 120 افراد کی زندگی لے لی اور پنجاب میں 62، خیبر پختونخوا میں 32، سندھ میں 22، اسلام آباد 3 اور آزاد کشمیر میں مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، یوں مجموعی اموات 2 ہزار 783 ہوگئی۔

16 جون کو پنجاب میں 50، سندھ میں 33، خیبرپختونخوا میں 24، اسلام آباد میں 5، بلوچستان میں 4، اسلام آباد میں ایک فرد کی موت سے ایک روز میں 117 اموات کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 2900 تک پہنچ گئی۔

جون کی 17 تاریخ کو ملک میں اس وقت کی سب سے زیادہ 133 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں پنجاب میں 68، سندھ میں 30، خیبرپختونخوا میں 24، اسلام آباد میں 7 جبکہ بلوچستان میں 4 اموات شامل ہیں، اس طرح ملک میں مجموعی اموات 3 ہزار 33 تک جاپہنچیں۔

18 جون کو یہ عالمی وبا 132 لوگوں کو لقمہ اجل بنانے کی وجہ بنی جس میں پنجاب میں 53، سندھ میں 48، خیبرپختونخوا میں 18، بلوچستان میں 6، اسلام آباد میں 4، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک فرد کی موت شامل تھی، یوں ملک میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 165 تک پہنچ گئی۔

19 جون کو پنجاب میں 63، سندھ میں 49، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک فرد کے انتقال سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر 130 افراد جان کی جازی ہارگئے اور اس طرح مجموعی تعداد 3 ہزار 295 تک جاپہنچی۔

20 جون کو ملک میں ریکارڈ 141 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی گنوا بیٹھے، جس میں پنجاب میں ایک روز کے سب سے زیادہ 82 افراد بھی شامل تھے جبکہ سندھ سے 35، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر کے 2 لوگ تھے، اس طرح ملک میں مجموعی اموات 3 ہزار 436 تک ہوگئی۔

جون کی 21 تاریخ کو پنجاب میں 60، سندھ میں 41، خیبرپختونخوا 13، اسلام آباد 3، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 2، 2 اموات کے بعد مجموعی انتقال کرنے والے کی تعداد 121 کے اضافے سے 3 ہزار 557 تک پہنچ گئی۔

22 جون کو ملک میں 71 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس میں پنجاب میں 28، خیبرپختونخوا میں 22، سندھ میں 14، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 2، گلگت اور آزاد کشمیر میں ایک ایک فرد کی موت شامل ہے، یوں مجموعی اموات 3 ہزار 628 تک جاپہنچیں۔

23 جون کو بھی اموات کی تعداد نے ایک مرتبہ پھر 100 کا ہندسہ عبور کیا اور ایک روز کے دوران 102 لوگوں کی وفات سے یہ تعداد 3 ہزار 730 تک پہنچ گئی۔

24 جون کو ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 78 کا اضافہ ہوا جس میں سندھ میں 39، پنجاب میں 21، کے پی کے میں 14، اسلام آباد اور بلوچستان میں 2، 2 جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک فرد کا انتقال شامل ہے، اس طرح یہ تعداد 3 ہزار 808 ہوگئی۔

25 جون کو پنجاب میں ریکارڈ 86 اموات کے اضافے کے بعد ملک میں 123 افراد جان سے گئے، جس میں سندھ سے 17، خیبرپختونخوا سے 10، اسلام آباد سے 7، آزاد کشمیر سے 2 اور بلوچستان سے ایک فرد بھی شامل ہے، یوں مجموعی اموات 3 ہزار 931 تک پہنچ گئیں۔

26 جون کو ملک میں کورونا وائرس سے سندھ اور پنجاب میں 27، 27، خیبرپختونخوا میں 11، بلوچستان اور اسلام آباد میں 4، 4 اموات کا اضافہ ہوا اور ایک روز میں 73 اموات سے مجموعی تعداد 4 ہزار 4 تک جاپہنچی۔

27 جون کو پاکستان میں ایک روز میں مزید 94 افراد کا انتقال ہوا، جس کے مطابق سندھ میں 38، پنجاب میں 27، خیبرپختونخوا میں 24، آزاد کشمیر میں 3، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک فرد کی موت ہوئی اور مجموعی تعداد 4 ہزار 98 تک پہنچ گئی۔

28 جون کو اموات کی تعداد میں کمی ہوئی اور ایک روز میں 56 افراد لقمہ اجل بنے اور سندھ میں 26، پنجاب میں 17، خیبرپختونخوا میں 8، بلوچستان اور اسلام آباد میں 2،2 اور گلگت بلتستان میں ایک فرد دم توڑنے سے یہ تعداد 4 ہزار 154 ہوگئی۔

29 جون کو 103 افراد ایسے تھے جو زبدگی کی بازی ہار گئے جس میں سندھ سے 74، خیبرپختونخوا سے 13، پنجاب سے 8، اسلام آباد سے 5، بلوچستان سے 3 افراد شامل تھے، یوں مجموعی اموات 4 ہزار 257 تک پہنچ گئی۔

جون کے آخری روز بھی 99 مریض جہان فانی سے کوچ کرگئے، جس میں سے 46 مریضوں کا انتقال پنجاب، 34 کا سندھ، 16 کا خیبرپختونخوا، 2 کا بلوچستان اور ایک کا اسلام آباد میں ہوا، اس طرح مہینے کے آخر تک مجموعی تعداد 4 ہزار 356 ہوگئی۔

جولائی 2020

جولائی کے مہینے کا آغاز 90 اموات کے ساتھ ہوا اور پنجاب میں 35، سندھ میں 29، خیبرپختونخوا میں 22، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2، 2 اموات سے مجموعی تعداد 4 ہزار 446 تک پہنچ گئی۔

2 جولائی کو سندھ میں 31، پنجاب میں 22، خیبرپختونخوا میں 10، آزاد کشمیر اور گلگت میں، 2، 2، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک فرد کے انتقال سے ایک روز میں 69 افراد کے اضافے سے مجموعی تعداد 4 ہزار 515 تک جاپہنچیں۔

3 جولائی کو ملک میں 77 اموات رپورٹ ہوئیں جس میں پنجاب میں 35، سندھ میں 22، خیبرپختونخوا میں 19، اور آزاد کشمیر میں ایک فرد کی موت شامل تھی، اس طرح مجموعی طور پر وفات پانے والوں کی یہ تعداد 4 ہزار 592 تک پہنچ گئی۔

4 جولائی کو کورونا وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 88 تھی، جس میں سندھ سے 42، پنجاب سے 25، خیبرپختونخوا سے 18، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے ایک، ایک فرد شامل تھا، یوں ملک میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہزار 680 تک ہوگئی۔

5 جولائی کو پنجاب میں 27، سندھ میں 25، خیبرپختونخوا میں 8، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک فرد کے انتقال سے ایک روز میں 65 اموات سے مجموعی تعداد 4 ہزار 745 تک پہنچ گئی۔

6 جولائی کو مزید 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس میں سندھ میں 46، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 10، اسلام آباد میں 3 اور آزاد کشمیر میں ایک موت شامل ہے، یوں اس طرح ملک میں مجموعی اموات 4 ہزار 818 تک پہنچ گئیں۔

7جولائی کو ملک میں 70 اموات کا اضافہ جس میں سندھ سے 42، پنجاب سے 15، خیبرپختونخوا سے 7، اسلام آباد سے 3، گلگت سے 2 اور بلوچستان سے ایک موت شامل ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 888 ہوگئی۔

8 جولائی کو پنجاب میں 30، سندھ میں 23، خیبرپختونخوا میں 9، آزاد کشمیر میں 4 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد میں 66 کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 4 ہزار 954 تک جا پہنچی۔

9 جولائی (آج) شام تک ملک میں کورونا وائرس سے 69 اموات رپورٹ ہوچکی جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

ملک میں اموات کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے: ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1955

سندھ: 1677

خیبرپختونخوا: 1054

بلوچستان: 124

اسلام آباد: 142

آزاد کشمیر: 40

گلگت بلتستان: 31


مرتب کردہ: محمد بلال خان

ہیڈر تصویر: بشکریہ نیویارک ٹائمز