ہواوے نووا 7 سیریز کے 3 فونز متعارف
ہواوے نے اپنے نووا سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔
ہواوے نووا 7، نووا 7 پرو اور نووا 7 ایس ای میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور ڈیزائن سمیت دیگر فیچرز کے لحاظ سے ایک جیسے ہی ہیں، بس پراسیسرز کا فرق ہے۔
تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے مگر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یہ فونز گوگل پلے سروسز سے محروم ہیں۔
نووا 7
نووا 7 فائیو جی میں 6.53 انچ کا او ایل ای ڈی ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔
فون میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر موجود ہے، جبکہ کیرین 985 پراسیسر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے علاوہ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس (3 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا۔
نووا 7 پرو
اس فون میں 6.57 انچ کا کرو او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر موجود ہے۔
اس فون میں بھی کیرین 985 پراسیسر دیا گیا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سس 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔
اسی طرح 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا 5 ایکس آپٹیکل اور 50 ایکس ہائبرڈ زوم کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس کا حصہ ہیں۔
فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سے ایک 32 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل کیمرا ہے۔
نووا 7 ایس ای
یہ ان تینوں میں کم طاقتورو فون ہے جس میں 6.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کی بجائے بیک پر دیا گیا ہے کیونکہ ایل سی ڈی اسکرین اس فیچر کو سپورٹ نہیں کرتی۔
کیرین 820 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 128 سس 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس فون میں بھی بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر دیا گیا ہے۔
یہ تینوں فونز 28 اپریل سے چین میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
نووا 7 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3 ہزار چینی یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 34 سو یوآن (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
نووا 7 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 37 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 41 سو یوآن (92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
نووا 7 ایس ای کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 24 سو یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 28 سو یوآن (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔