• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کورونا لاک ڈاؤن: افطاری کیلئے چکن سموسے گھر میں بنائیں

شائع May 21, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

ویسے تو رمضان میں افطاری کے دوران بازار کے سموسے کھانا سب کو ہی بےحد پسند ہے، تاہم کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار کے سموسے گرما گرم لانا آسان نہیں۔

ایسے میں یا تو کوئی بغیر تلے ہوئے سموسے لاکر گھر میں تل کر افطاری میں پیش کررہا ہوگا، یا پھر کوئی گھر میں ہی سموسے بنانے کی کوشش کررہا ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران اس پریشان سے دوچار افراد کے لیے یہاں چکن سموسے بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی جارہی ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے بازار جیسے چکن سموسے گھر میں تیار کرلیں۔

چکن سموسوں کی نہایت آسان اور لذیذ ترکیب یہاں سیکھیں:

اجزاء:

  • تیل 2 سے 3 کھانے کے چمچ

  • زیرا ایک کھانے کا چمچ

  • کٹی ہوئی پیار ایک درمیانی

  • ابلی ہوئی چکن آدھا کلو

  • کالی مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ

  • گرم مصالحہ ½ چائے کا چمچ

  • سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

  • سویا ساس ایک چائے کا چمچ

  • کیچپ ایک چائے کا چمچ

  • نمک حسب ذائقہ

  • کٹی ہوئی ہری پیاز 4 کھانے کے چمچ

  • کٹا ہوا ہرا دھنیا 4 کھانے کے چمچ

  • کٹی ہوئی ہری مرچ 2 کھانے کے چمچ

  • میدہ 2 سے 3 کھانے کے چمچ

  • سموسے کی پٹیاں 12 سے 15

  • تلنے کے لیے تیل

طریقہ:

کڑاھی میں تیل، زیرا اور پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں، اس کے بعد اس میں چکن، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، سرخ لال مرچ پاؤڈر، سویا ساس اور کیچپ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

بعد میں اوپر سے ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چکن کے مصالحے کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

میدے میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں، سموسے کی پٹییاں لیں اور اس کی پاکٹ بنا کر چکن کا مصالحہ شامل کریں، میدے کی مدد سے اس کے کنارے چپکا کر بند کردیں۔

کڑاھی میں تیل گرم کریں اور چکن سموسے فرائی کرکے افطاری پر گرم گرم پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024