• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

عاشقی کے پریکوئل کی تیاری

شائع July 30, 2013

رومینٹک فلمیں ہر دور میں لوگوں کی پسند رہی ہیں ۔- فلم میکر مہیش بھٹ
رومینٹک فلمیں ہر دور میں لوگوں کی پسند رہی ہیں، فلم میکر مہیش بھٹ۔- آن لائن فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم عاشقی 2 کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہدایت کار مہیش بھٹ اب عاشقی کا پریکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

معروف فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ کی 90 کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل رواں سال اپریل میں ریلیز کیا گیا۔

فلم نے باکس آفس پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے اور سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی، جس کے بعد مہیش بھٹ چاہتے ہیں کہ وہ اس کا تیسرا حصہ بھی بنائیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رومینٹک فلمیں ہر دور میں لوگوں کی پسند رہی ہیں اور ان فلموں کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ عاشقی ٹو 26 اپریل 2013 کو پیش کی گئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں ادیتیا رائے کپور اور شردھا کپور شامل تھے۔

جبکہ عاشقی 1990 میں ریلیز ہوئی جس کے مرکزی کرداروں میں راہول رائے اور انو اگروال شامل تھے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عاشقی کا تیسرا حصہ بھی ان دونوں فلموں کی طرح مداحوں کے معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024