• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

زوم ویڈیو کالز کے جواب میں اسکائپ کا میٹ ناؤ فیچر

شائع May 6, 2020
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

اس وقت جب دنیا بھر میں اربوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جاسکے، ویڈیو کالز کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مگر اس سے زیادہ فائدہ ایک ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو ہوا مگر اب مائیکروسافٹ کی ایپ اسکائپ ایک نئے فیچر میٹ ناؤ کے ذریعے اس کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے اسکائپ پر چیٹ یا میٹنگ مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کے بغیر یا ڈیسک ٹاپ پر ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کی جاسکتی ہے۔

زوم کو کورونا وائرس کے نتیجے میں بہت زیادہ صارف ضرور ملے مگر اب اسے متعدد سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جن میں زوم میٹنگز میں بن بلائے مہمانوں کی آمد بھی شامل ہے۔

مائیکروسافٹ نے کاروباری اداروں کے لیے مائیکرو سافٹ ٹیمز کے نام سے ویڈیو چیٹ پلیٹ فارم فراہم کیا ہوا ہے مگر اسکائپ کا یہ نیا فیچرز زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش نظر آتا ہے کیونکہ اس کے لیے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ نیا فیچر لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ براؤزر پر استعمال کرنے میں بہترین ہے یعنی مائیکرو سافٹ ایج اور گوگل کروم پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر فائرفوکس پر نہیں۔

مگر فون پر اسے استعمال کرنے کے لیے اسکائپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا تاہم مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسکائپ کے تمام میٹنگ فیچرز میٹ ناؤ کالز پر کام کریں گے یعنی اسکرین شیئرنگ، کال ریکارڈ کرنا، اپنے پس منظر کو دھندلا کردینا اور دیگر۔

میٹنگ لنکس کی کوئی ایکسپائری تاریخ نہیں تو کسی بھی وقت انہیں بناکر کسی بھی لوگوں کو چیٹ کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے، جب تک کسی صارف کے پاس لنک محفوظ ہے وہ کال اسٹارٹ کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے ایک فرد صرف 3 کلک کے ذریعے فری میٹنگ کو شیئر کرسکتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میزبان یا ہوسٹ کو اس کے لیے اسکائپ انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

اس کے لیے ویب سائٹ پر جاکر فری کانفرنس کال کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، جس کے بعد لوگوں کو ایک لنک یا شیئر بٹن کے ذریعے انوائٹ کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024