• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلیگ شپ خصوصیات والا 'سستا' فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع May 12, 2020
— فوٹو بشکریہ پوکو
— فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون پوکو ایف 2 پرو متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کم قیمت میں یہ کسی فلیگ شپ فون سے کم نہیں۔

اس سے پہلے لگ بھگ 2 سال قبل پوکو ایف 1 سامنے آیا تھا اور اب جاکر کمپنی نے اس کا زیادہ بہتر ورژن متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فون میں طاقتور اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور اپ ڈیٹ جی پی یو ڈرائیورز دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے نئی لیکوئیڈ کول 2.0 ٹیکنالوجی کا اضافہ کای گیا ہے جو فون کو گرم ہونے سے بچانے میں مدد دیتی ہے ، اس کے علاوہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے پوکو لانچر 2.0 سے کیا گیا ہے جس میں ڈارک موڈ کا آپشن بھی مووجد ہے۔

یہ فون 6.67 انچ ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 92.7 اسکرین ٹو باڈی ریشو موجود ہے، جبکہ ایچ ڈی آر پلس سپورٹ بھی موجود ہے۔

فنگرپرنٹ اسکینر فون کی اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو اس بار نہیں دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اس کے علاوہ 4700 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فائیو جی اور وائی فائی سکس سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 5 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرا دیا گیا ہے جو 2 ایکس زوم کے ساتھ ہے، اس کے علاوہ 13 میگاپکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر دیا گیا ہے جس میں اے آئی پورٹریٹ موڈ بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

اس کے علاوہ فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو پوپ اپ میکنزم پر کام کرتا ہے۔

یہ فون فی الحال آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو علی ایکسپریس اور بیئر بیسٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔

اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت (لگ بھگ 87 ہزار ہاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 600 یورو (ایک لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا جاسکتا ہے۔ا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024