• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیا یہ دنیا کا 'سستا ترین' اسمارٹ ٹی وی؟

شائع May 22, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کو ویسے تو اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر یہ کمپنی ٹیلیویژن کی مارکیٹ میں بھی ایک اہم نام بنتا جارہا ہے۔

درحقیقت 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران شیاؤمی کا ٹی وی برانڈ دنیا کے 4 بڑے اسمارٹ ٹی وی برانڈز میں شامل ہوگیا تھا، جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے سستے اسمارٹ ٹیلیویژن پیش کرنا ہے۔

اب اس کمپنی نے 43 انچ کا سستا ترین اسمارٹ ٹی وی ای 43 کے متعارف کرایا ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہے۔

اس اسمارٹ ٹی وی میں 64 بٹ ڈوئل کورو پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ ٹی وی وائرلیس پراجیکشن، ڈی ٹی ایس ڈی کوڈنگ اور بلٹ ان پیچ وال آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹی وی سسٹم سے بھی لیس ہے۔

پیچ وال سسٹم صارفین کو اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کو ان ایبل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس میں وائی فائی کنکٹویٹی بھی دی گئی ہے جس کی بدولت وائرلیس پراجیکشن کے ذریعے ٹی وی کو بغیر ایچ ڈی ایم آئی کیبل کے پراجیکٹر کے لیے اسکرین کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹرز، گیم کنسولز اور آڈیو آلات کو بھی ٹی وی سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں 43 انچ کا ڈسپلے 1980x1080 ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 1099 چینی یوآن (لگ بھگ 25 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے یعنی بہت سستا ٹی وی قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ ٹیلیویژن فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ کمپنی اپنے فونز کی طرح اسے بھی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024