• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رئیل می ایکس 50 پرو پلیئر فون متعارف

شائع May 25, 2020
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنا فلیگ شپ فون ایکس 50 پرو پلیئر متعارف کرادیا ہے جو دیکھنے میں ایکس 50 پرو سے ملتا جلتا ہے مگر ہارڈ وئیر کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے۔

چین میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران اسے پیش کیا گیا۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.44 انچ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔

فون میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارج اسپیڈ کے ساتھ دی گئی ہے جس کی بدولت بیٹری صفر سے سو فیصد تک 35 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

رئیل می ایکس 50 پرو پلیئر میں میموری، چپ سیٹ اور بیٹری پاور کے لیے ہائپر بوسٹ 3.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیم کھیلنے کے دوران کسی دوسری ایپ کے نوٹیفکیشن، بیک گراؤنڈ میں ایپس کو چلنے سے روکنے کے ساتھ لوکیشن سروسز کو بند رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی وائی فائی سے ایل ٹی ای یا فائیو جی پر منتقل ہونے کا عمل بھی فوری طور پر مکمل کرتی ہے جس سے آن لائن گیمز متاثر نہیں ہوتیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

فون میں کولنگ کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے جس کے لیے بیٹری اور بیک پینل کے درمیان گرافیٹ شیٹس استعمال ہوئی ہیں تاکہ حرارت کے اخراج کو ممکن بنایا جائے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے یو آئی 1.0 انٹرفیس سے کیا ہے۔

تاہم اس فون میں بیک پر 64 کی جگہ 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جو 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے۔

یہ فون چین میں پری آرڈر میں پیش کیا جارہا ہے اور یکم جون سے دستیاب ہوگا۔

اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 2699 یوآن (لگ بھگ 61 ہزار پاکستانی روپے،) 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2999 یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3299 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024