• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون 5 اگست کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع June 11, 2020
گلیکسی نوٹ 20 ممکنہ طور پر ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی نوٹ 20 ممکنہ طور پر ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 20 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔

عام طور پر سام سنگ کی جانب سے فلیگ شپ فونز بہت بڑے لائیو ایونٹس میں متعارف کرائے جاتے ہیں، مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکے گا۔

پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کی جانب ایک آن لائن ایونٹ میں نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ 5 اگست کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

کم از کم نئی لیکس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

لیک کے مطابق گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے ساتھ سام سنگ کی جانب سے نئے فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ 2 اور زی فلپ 5 جی کو بھی متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ 20 لگ بھگ گلیکسی ایس 20 والے فیچرز سے ہی لیس ہوگا مگر اس میں زیادہ بڑی اسکرین اور ایس پین کا فرق ہوگا۔

مخلف افواہوں کے مطابق گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 100 ایکس زوم موڈ کو گلیکسی نوٹ 20 سیریز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز کے نئے فونز میں پہلی بار کروڈ کی بجائے فلیٹ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے یا کم از کم ایک ماڈل میں ایسا ضرور ہوگا۔

سام سنگ کے فونز کے حوالے سے درست معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے بتایا ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جا ئے گا جبکہ ٹی او ایف سنسر کو لیزر فوکس کیمرے سے بدل دیا جائے گا جو مین کیمرے کو معاونت فراہم کرے گا۔

کیمرا سنسر میں گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح سام سنگ برائٹ ایچ ایم 1 دیا جائے گا جبکہ پس منظر کا تجزیہ کرنے والے ٹائم آف فلائٹ کی جگہ لیزر فوکس سنسر دیا جائے گا۔

اسی طرح 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل بھی اس فون کا حصہ ہوگا جس میں سنسر کا حجم 1/2.55 ہوگا۔

پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں 50 ایکس ہائبرڈ زوم ممکن ہوگا مگر اب سام سنگ 100 ایکس زوم کے لیے مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

اس سے قبل لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں اپ ڈیٹڈ ایکسینوس 992 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ کچھ ممالک میں اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا جائے گا۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ اس فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جبکہ 6.9 انچ ڈسپلے پنج ہول سیلفی کیمرے کے ساتھ دیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 میں ڈسپلے کا سائز 6.7 انچ دیئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایس پین اسٹائلوس، 16 جی بی ریم اور 25 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

جہاں تک گلیکسی فولڈ 2 یا زی فلپ 5 جی کی بات ہے تو ان کے بارے میں اب تک زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024