• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کی روانگی یکم جولائی کو متوقع

شائع June 16, 2020 اپ ڈیٹ June 25, 2020
پاکستانی ٹیم دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان، فواد اور حیدر شامل

پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی سفارشات ای سی بی کو پیش کردی ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ رواں ہفتے کے آخری میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب موصول ہو جائے گا۔

دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے اور انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارہ پاکستان آکر ٹیم کو واپس انگلینڈ لے کر جائے گا۔

پاکستان ٹیم کی لاہور یا اسلام آباد سے انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے اور قومی ٹیم کا ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ ڈربی شائر میں ہونے کا امکان ہے۔

انگلینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو صحت کی احتیاطی تدابیر پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہوگی 2014 سے زیادہ اچھے انداز میں کم بیک کروں، سرفراز احمد

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

دوسرے کے حتمی شیڈول کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن پہلا ٹیسٹ میچ ممکنہ طور پر پانچ سے 9اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچ ساؤٓتھ ہیمپٹن میں 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

ٹی20 سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے ساتھ ساتھ یکم ستمبر کو مانچسٹر میں ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024