• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ریڈمی کے 2 سستے اسمارٹ فونز متعارف

شائع July 1, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے جون کے شروع میں ریڈمی 9 متعارف کرایا تھا اور اب مزید 2 فونز ریڈمی 9 اے اور 9 سی پیش کردیئے ہیں۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں کمپنی نے ان دونوں فونز کا اعلان کیا تاہم تفصیلی فیچرز ظاہر نہیں کیے تاہم کچھ اہم فیچرز کا ذکر ضرور کیا۔

ریڈمی 9 اے میں 6.53 انچ ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ یہ ڈیوائس ہیلیو جی 25 ای او سی پراسیسر سے لیس ہے۔

اس کے علاوہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

ریڈمی 9 اے، فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی 9 اے، فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون کے فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا ہے۔

سیلفی کیمرا 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریڈمی 9 سی میں بھی 6.53 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ہیلیو جی 35 ایس او سی پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوری دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

ریڈمی 9 سی، فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی 9 سی، فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ دونوں فونز سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

ریڈمی 9 اے 7 جولائی کو ملائیشیا میں آن لائن 85 ڈالرز (14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں ریڈمی 9 سی جولائی کے آخر میں سو ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024