• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کم قیمت میں بہترین فیچرز سے لیس یہ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع July 7, 2020
— فوٹو بشکریہ پوکو
— فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایم 2 پرو متعارف کرایا ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ فیچر کے لحاظ سے کافی بہترین ہے۔

یہ فون شیاؤمی کے ریڈمی نوٹ 9 پرو سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے جسے عالمی سطح پر ریڈمی نوٹ 9 ایس کے نام سے بھی فروخت کیا جارہا ہے۔

پوکو ایم 2 پرو میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور اسے کمپنی نے واٹر ریزیزٹنٹ قرار دیا ہے تاہم آفیشل آئی پی ریٹنگ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

پوکو ایم 2 پرو میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

کمپنی کی جانب سے یہ فون سب سے پہلے اگلے ہفتے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 185 ڈالرز (لگ بھگ 31 ہزار پاکستانی روپے)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی اسٹوریج اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024