• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اماراتی ایئرلائن نے مزید 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا

شائع July 11, 2020
دبئی میں قائم ائیر لائن کے مارچ میں سالانہ منافع میں 21 فیصد اضافہ ہوا تھا—فوٹو: دبئی ایئرپورٹ فیس بک
دبئی میں قائم ائیر لائن کے مارچ میں سالانہ منافع میں 21 فیصد اضافہ ہوا تھا—فوٹو: دبئی ایئرپورٹ فیس بک

اماراتی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے باعث مزید 9 ہزار ملازمین کو رخصت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی پہلے ہی اپنی مجموعی افرادی قوت میں سے 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مزید 9 ہزار ملازمین کو رخصت کرنے کا مطلب ہوا کہ فضائی کمپنی مجموعی طور پر 15 فیصد ملازمین کو برطرف کردے گی۔

خیال رہے کہ اماراتی فضائی کمپنی میں مجموعی طور پر 270 طیارے شامل ہیں اور عالمی سطح پر فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے کمپنی نے مارچ میں اپنا آپریشن بھی روک دیا تھا۔

حال ہی میں اماراتی فضائی کمپنی نے 157 شہروں میں سے 58 شہروں کے لیے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں فضائی کمپنی کے صدر ٹم کلارک نے کہا کہ 'اس سے قبل کمپنی کو محدود پیمانے پر فعال ہونے میں 4 برس لگ گئے تھے'۔

مزید پڑھیں: امارات، اتحاد اور قطر ایئرلائنز کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے قبل اماراتی کمپنی نے تقریباً 60 ہزار عملے کو ملازمت پر رکھا تھا جن میں 4 ہزار 300 پائلٹ اور 22 ہزار دیگر عملہ شامل تھا۔

کلارک نے برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایئر لائن نے اپنے عملے کا دسواں حصہ پہلے ہی رخصت پر بھیج دیا تھا اور اب مزید کچھ لوگوں کو فارغ کرنا پڑے گا جو تقریباً 15 فیصد تک ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایئر لائن کے پاس اس رپورٹ میں اضافہ کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے نتیجے میں ایئر لائنز کو سالانہ 84 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جو اس صنعت کی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: ویکسین پر سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں، بل گیٹس

انہوں نے کہا کہ اماراتی فضائی کمپنی اس طرح متاثر نہیں ہوئی جس طرح دیگر فضائی کمپنیاں ہوئی ہیں لیکن یہ بحران 'ہمارے بہترین سالوں کی طرف بڑھ رہا ہے'

دبئی میں قائم ایئر لائن کے مارچ میں سالانہ منافع میں 21 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

5 جون کو متحدہ عرب امارات میں پابندی کے خاتمے کے بعد امارات اور اتحاد ایئرلائن نے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا اور دونوں ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے بھی پروازیں بحال کردی تھیں۔

دنیا کی بڑی ترین ایئر لائنز میں سے ایک امارات ایئر لائنز نے کہا تھا کہ وہ 15 جون سے ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں 29 مقامات کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس چلائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024