• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دے دیا

شائع July 15, 2020
دونوں ایک دوسرے سے دوستی کا اعتراف کرتے رہے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
دونوں ایک دوسرے سے دوستی کا اعتراف کرتے رہے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات رہے ہیں۔

ماضی میں تو دونوں کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں بھی رہیں اور رواں برس اپریل میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے بلا ججھک سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟

آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں، ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں۔

اسی طرح دو دن قبل ہی ہانیہ عامر کی گلوکارہ آئمہ بیگ سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کی گفتگو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اداکارہ نے عاصم اظہر سے نجی تعلقات کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان 'نجی' تعلقات نہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ تاہم اس کے باوجود وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خوب ٹرول کیا گیا اور ٹوئٹر پر ان کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ بھی رہا۔

عاصم اظہر سے تعلقات کے حوالے سے وضاحت کرنے پر ٹرول کیے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر کو ایک بار پھر اپنی زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوؤرز ہونے پر طویل پوسٹ میں مداحوں کی محبت اور احترام کا اعتراف کیا اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر ہانیہ عامر کو نصیحتیں کیوں؟

ہانیہ عامر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مداحوں نے انہیں 18 سال کی عمر کی لڑکی سے خاتون میں بدلتے دیکھا اور ان کی اداکاری اور فن کو سراہا، جس پر وہ تمام مداحوں کی مشکور ہیں۔

طویل پوسٹ میں جہاں اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، وہیں پوسٹ کے آخر میں سوشل میڈیا پر خود کو ٹرول کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے لکھا کہ ایسے افراد کو زیادہ فری اور زیادہ ہی آگے نکلنے کی ضرورت نہیں۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے—فوٹو: ہانیہ عامر فیس بک
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے—فوٹو: ہانیہ عامر فیس بک

اداکارہ نے عاصم اظہر پر تعلقات کے حوالے سے بات کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کے حوالے سے لکھا کہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستانیوں کا مزاح کرنے کا طریقہ اچھا ہے لیکن انہیں ایسے بھی کسی کو ٹرول نہیں کرنا چاہیے۔

اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے اعتراف کیا کہ عاصم اظہر ان کی زندگی کا خوبصورت حصہ ہیں اور ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی لالچ کے بغیر اچھا وقت گزارا ہے۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ عاصم اور انہوں نے ایک دوسرے سے تعلقات رکھنے کے حوالے سے نفرت نہیں محبت کا انتخاب کیا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024