• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انسانی ہونٹ اور دانتوں والی مچھلی کی وائرل تصویر، حقیقت کیا ہے؟

شائع July 16, 2020
— ٹوئٹر فوٹو
— ٹوئٹر فوٹو

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آج کل سوشل میڈیا پر ایک مچھلی کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس کی وجہ اس کے ہونٹ اور دانت انسانوں جیسے ہونا ہے۔

جی ہاں واقعی ایسی مچھلی جس کے انسانی ہونٹ اور دانت ہیں۔

مگر اس میں ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسی کوئی مچھلی حقیقت میں موجود نہیں یا کم از کم اوپر تصویر میں جیسے سفید دانت نظر آرہے ہیں، ویسی تو بالکل نہیں۔

مچھلی کی یہ تصویر 2 جولائی کو ایک ٹوئٹر صارف @raff_nasir نے شیئر کی تھی مگر یہ وائرل ایک برطانوی ویب سائٹ دی مرر کی بدھ کو شائع رپورٹ سے ہوئی۔

رپورٹ میں کسی ماہر سے رابطہ نہیں کیا گیا مگر دعویٰ کیا گیا کہ یہ مچھلی کی ایک حقیقی قسم ہے جسے ٹریگر فش کہا جاتا ہے۔

کئی دیگر رپورٹس میں بھی اس مچھلی کو حقیقی ٹریگر فش قرار دیا گیا جو دنیا بھر میں مختلف سمندروں میں پائی جاتی ہے۔

ویسے یہ حقیقت ہے کہ ٹریگر فش دنیا میں موجود ہے جن کے ہونٹ بھرے بھرے ہوتے ہیں، مگر اس تصویر پر ممکنہ طور پر اس حوالے (ہونٹوں پر) فوٹوشاپ پر زیادہ کام نہیں کیا گیا ہوگا، مگر جہاں تک دانتوں کی بات ہے تو وہ مختلف مختلف ہوتے ہیں، جیسا آپ نیچے تصویر دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اسکوبا ڈائیور لائف
فوٹو بشکریہ اسکوبا ڈائیور لائف

درحقیقت اس مچھلی کے دانت دہشت زدہ کردینے والے ہوتے ہیں اور غوطہ خوروں کے لیے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بحری حیات کے ماہر ڈیوڈ بوتھ کے مطابق 'اس نسل کی مچھلیاں گریٹ بیریئر ریف میں غوطہ خوروں پر حملہ کرتی ہیں، ان کے دانت بہت مضبوط ہوتے ہیں جو انگلی کو ہاتھ سے الگ بھی کرسکتے ہیں'۔

تو کیا ان کے دانت انسانوں جیسے ہوتے ہیں؟ اس سوال پر ڈیوڈ بوتھ نے کہا 'اس مچھلی کے دانت بڑے ضرور ہوتے ہیں مگر انسانوں جیسے نہیں، تو ہاں وائرل تصاویر جعلی نظر آتی ہیں'۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تصویر جیسی کوئی مچھلی حقیقت میں موجود نہیں تو اس وائرل تصویر کو حقیقی تسلیم نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024