• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی

شائع July 25, 2020 اپ ڈیٹ August 6, 2020
آئی پی ایل کا فائنل 8 نومبر یا 10 نومبر کو کھیلا جائےگا—فوٹو:بشکریہ کرک انفو
آئی پی ایل کا فائنل 8 نومبر یا 10 نومبر کو کھیلا جائےگا—فوٹو:بشکریہ کرک انفو

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق برجیش پٹیل نے کہا کہ آئی پی ایل کا فائنل 8 یا 10 نومبر کو کھیلا گیا جائے اور اس کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2020 کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخیں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے اراکین کو بھیج دی گئی ہیں لیکن کونسل کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے تفصیل نہیں بتایا۔

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ شیڈول سمیت ٹورنامنٹ کے اہم نکات سے ٹیم مالکان کو جلد ہی آگاہ کیا جائے گا جبکہ ٹیموں کو صرف تاریخ سے آگاہ کیا گیا اور دیگر تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔

آئی پی ایل کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد کی بڑی وجہ قرنطینہ کا دورانیہ بتایا گیا ہے جو کم ہے، اس وقت متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کو جانے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

جب دونوں ٹیسٹ منفی ہوں گے تو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن جب کوئی مسافر بغیر ٹیسٹ متحدہ عرب امارات پہنچا تو اس کے لیے قرنطینہ لازمی ہے۔

آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جائیں گے اور اگر 8 نومبر کو فائنل کھیلا گیا تو ٹورنامنٹ 51 دن طویل ہوگا۔

قبل ازیں مارچ میں تیار کیے گئے ابتدائی شیڈول میں ٹورنامنٹ کا دورانیہ 50 دن رکھا گیا تھا تاکہ ایک دن دو میچوں کو کم سے کم رکھا جائے اور ٹیموں کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی

متحدہ عرب امارات میں بھی متوقع طور پر ایک دن میں دو میچوں کو کم سے کم رکھا جائے گا۔

آئی پی ایل کے بعد بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں 3 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا تاہم قرنطینہ کے لیے بھارتی ٹیم کو کافی وقت مل جائے گا۔

خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے رواں برس اپریل میں کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہونے کے بعد آئی پی ایل کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت اس وقت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 31 ہزار 406 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 13 لاکھ 37 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ آئی پی ایل 26 ستمبر سے 7 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور کہا تھا کہ حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

بعد ازاں 20 جولائی کو آئی سی سی نے کورونا وائرس کے باعث 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کردیا۔

آئی سی سی بورڈ نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے 2021 اور اس سے اگلا ایونٹ 2022 میں منعقد کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بھارت کو 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ 2021 کے ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا یا آسٹریلیا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں اس سلسلے میں ترجیح دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024