• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹرمپ نے دوبارہ کووڈ 19 کے خلاف انسداد ملیریا ادویات کو مؤثر قرار دے دیا

شائع July 28, 2020
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر غیر تصدیق شدہ دعوؤں پر زور دینا شروع کردیا کہ انسداد ملیریا کی ادویات کورونا کے خلاف مؤثر علاج ہیں۔

امریکی صدر کے بیان نے واشنگٹن کے متعدد امراض کے سرکاری ماہرین کی ساکھ کو چیلنج کردیا ہے۔

مزیڑھیں: امریکا: انسداد ملیریا دوا کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے خطرناک ہے، محققین

ان کا بیان اس اعتبار سے بھی خلاف توقع ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کے بارے میں سنجیدہ رویہ اختیار کیے رکھا تھا۔

دوسری جانب قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے امریکی صدر کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اپنا کام جاری رکھیں گے'۔

واضح رہے کہ متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسداد ملیریا ادویات ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کووڈ 19 کے خلاف مؤثر علاج نہیں ہے۔

علاوہ ازیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں ایک آرڈر واپس لیا جس کے تحت متعلقہ اداروں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کو بطور دوا کورونا وائرس کے خلاف علاج کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے انسداد ملیریا ادویات سے متعلق حالیہ بیان شمالی کیرولائنا کے سفر سے واپس آنے کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو فروغ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وائرس پر انسداد ملیریا ادویات کے اثرات پر تحقیقات جاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ٹوئٹس کو ری ٹوئٹس کیا جس میں کووڈ 19 کے خلاف انسداد ملیریا کی ادویات کے حق میں دلائل تھے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی پر الزام لگایا کہ وہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر انتھونی فاکی وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اہم ممبر ہیں۔

انہوں نے مقامی چینل اے بی سی کے 'گڈ مارننگ امریکا' میں شریک کرتے ہوئے انتھونی فاکی نے کہا تھا کہ 'میں ایف ڈی اے کے ساتھ وابستہ ہوں، ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کی افادیت سے متعلق کلینیکل ٹرائلز یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ کورونا وائرس میں مؤثر نہیں ہے'۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انتھونی فاکی کو ٹرمپ نے براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔

صدر کے تجارتی مشیر پیٹر نیارو نے بھی ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے معاملے پر انتھونی فاکی پر تنقید کرچکے ہیں۔

مزیدپڑھیں: امریکا میں عام دوا کی کورونا کے مریضوں پر آزمائش

مذکورہ تنقید کو امریکی اخبار نے شائع کیا تاہم بعد میں اقرار کیا کہ تجارتی مشیر کی آرا اخباری پالیسی کے معیار پر پورا نہیں اتری تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انتھونی فاکی نے کہا کہ 'اس سے قطع نظر کہ امریکی صدر میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں میں اپنا کام جاری رکھوں گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ٹوئٹ کرتا ہوں اور نہ ہی پڑھتا ہوں لہذا میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنا کام کرتا رہوں گا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اہم ہے، ہم ایک وبائی امراض کی وجہ سے بحران کے عالم میں ہیں'۔

عوام کو گمراہ کرنے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'میں کسی بھی حالت میں امریکی عوام کو گمراہ نہیں کررہا ہوں'۔

فرانس میں ہونے والی تحقیق کے دوران ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا استعمال جن مریضوں کو کرایا گیا، ان میں اموات یا آئی سی یو میں داخلے کی شرح میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اسی طرح چین اور برازیل میں ہونے والے الگ الگ ٹرائلز میں بھی دونوں ادویات تیزی سے کورونا وائرس سے صحتیابی میں مدد دینے میں ناکام رہیں۔

درحقیقت برازیل میں تو 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ کچھ مریضوں میں دل کے مسائل سامنے آئے، جس کے بعد ٹرائل کو صرف 13 دن کے بعد ہی روک کر اس میں تبدیلی کی گئی۔

اس تحقیق میں 37 مریضوں کو کلوروکوئن کی زیادہ مقدار کا استعمال کرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان میں دل کی دھڑکن میں جان لیوا حد تک پہنچ گئی اور 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 دیگر میں کیو ٹی انٹرول پرولونگیشن نامی عارضہ قلب کا مسئلہ ابھر آیا، جو اچانک موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024