• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

دشمنوں کی گولی سے بچنے کیلئے مافیا سربراہ نے ہسپتال تعمیر کرلیا

شائع July 30, 2020
—فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
—فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل

میکسیکو میں منشیات فروش کے گروہ کے رہنما نے اپنی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھا لیا۔

اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں متعدد ایسی مثالیں میکسیکو میں ملتی تھیں جس میں مافیا لیڈر دشمن اور پولیس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے معالج کو ساتھ رکھتے تھے۔

اس حقیقی منظر نامے کی ایک جھلکیاں ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں: میکسیکو: نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر فائرنگ، 24 افراد ہلاک

لیکن جلیسکو نیو جینیراسیئن کارٹیل (سی جے این جی) کے لیڈر ایل مینچو نے ماضی کی تمام روایت کے برعکس اپنے کے لیے نجی ہسپتال ہی بنوا لیا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں میکسیکو کا شہر گواناجوٹو مذکورہ مافیا اور ایک مقامی گینگ کے درمیان خونی جنگ کا میدان بنا ہوا تھا اور ریاست میکسیکو سب سے زیادہ پرتشدد ریاست بن چکی تھی۔

مافیا سربراہ ایل مینچو نے اپنی گرتی ہوئی صحت اور اپنے گرد دشمنوں کا خطرہ بڑھتے ہوئے دیکھا تو نجی ہسپتال تعمیر کروایا جہاں طبی ماہرین کی پوری ٹیم رہتی ہے اور صرف ایل مینچو کا علاج کیا جاتا ہے۔

ایل مینچو کو گردے کی پیچیدگیوں سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا ہے۔

انہیں اپنے معالج کے پاس جانے میں پولیس اور دشمنوں کا خطرہ تھا اس لیے ہسپتال میں گردے کے علاج کے لیے درکار مشنیں بھی رکھ لی۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں مافیا اور مخالف گروپس کے مابین خون ریز لڑائیاں معمول کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو: 11 سالہ طالب علم نے استاد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

رواں برس میکسیکو کے وسطی علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بحالی مرکز میں موجود افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جارہی تھی تو وہ سب زمین پر لییٹے ہوئے تھے۔

میکسیکو میں طویل عرصے سے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کو مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر نجی طور پر چلائے جاتے ہیں، فنڈ کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں یا اکثر نشے کے عادی افراد کی بحالی کے دوران بدسلوکی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024