• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیاؤمی کا یہ نیا ٹی وی دنگ کردینے والا ہے

شائع August 12, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ویسے تو شیاؤمی کو اسمارٹ فونز کے حوالے سے زیادہ شہرت حاصل ہے مگر یہ چینی کمپنی ٹیلیویژن کی مارکیٹ میں بھی تیزی سے ابھر کر سامنے آرہی ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نیا فلیگ شپ فون می 10 الٹرا متعارف کرایا گیا تھا۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ چینی کمپنی نے ایک حیران کن بالکل شفاف اسکرین والا ٹی وی بھی پیش کیا جس کے آر پار دیکھنا ممکن ہے۔

می ٹی وی لکس او ایل ای ڈی ٹرانسپیرنٹ ایڈیشن نامی یہ ٹی وی جب بند کیا جاتا ہے تو اس کا ڈسپلے کسی شیشے کے ٹکڑے کی طرح نظر آنے لگتا ہے۔

جب اسے آن کیا جاتا ہے تو اس میں نظر آنے والی تصاویر ہوا میں تیرتی محسوس ہوتی ہیں یا کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس ٹیلیویژن کا 55 انچ کے ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے ممکنہ طور پر ایل جی کے 55 ان ٹرانسپیرنٹ 55 ای ڈبلیو 5 ٹی ایف اے ڈسپلے پر مبنی ہے۔

اس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 10 بِٹ کلر ڈیپتھ اور آئی ایم ایس ریسپانس ٹائم موجود ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والا ٹرانسپیرنٹ ٹی وی ہے جس کو دیکھنے کا تجربہ بالکل ایسا ہے جو پہلے صرف سائنس فکشن فلموں میں دکھایا گیا۔

روایتی ٹی وی کے بیک پینل کے برعکس شیاؤمی نے اس میں تمام پراسیسنگ یونتس کو بیس اسٹینڈ کا حصہ بنادیا۔

یہ اے آئی ماسٹر اسمارٹ انجن کے ساتھ ساتھ میڈیا ٹیک 9650 کاسٹیوم میڈ ٹی وی چپ سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس کے علاوہ آڈیو پرفارمنس کے لیے ڈولبی ایٹموس سپورٹ اورر اے آئی ماسٹر سپورٹ دی گئی ہے۔

اس میں ایم آئی یو آئی یوزر انٹرفیس دیا گیا ہے جبکہ آل ویز آن ڈسپلے کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

یہ 16 اگست سے فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 50 ہزار چینی یوآن (12 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024