• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

شائع August 18, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے — فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی دورہ سعودی عرب کے دوران ملک کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات میں سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاع، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

عسکری ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل فیاض بن حماد الرویلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا۔

بعد ازاں سعودی ہم منصب اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے آرمی چیف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔

انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

خیال رہے کہ دونوں ممالک روایتی طور پر قریب تر ہیں اور سعودی عرب نے 2018 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل قرض پر دینے کی سہولت دی تھی تاکہ ادائیگیوں کے بحران کے توازن میں مدد ملے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024