• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بلیک بیری کی طویل عرصے بعد نئے فون کے ساتھ واپسی

شائع August 19, 2020
2018 کا بلیک بیری کی 2 ط رائٹرز فوٹو
2018 کا بلیک بیری کی 2 ط رائٹرز فوٹو

ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔

مگر رواں سال فروری میں بلیک بیری موبائل کی ٹی سی ایل سے شراکت داری ختم ہوگئی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ اب اس کی واپسی نہیں ہوسکے گی۔

مگر اب یہ کمپنی آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ کے اشتراک سے ایک بار پھر نئے دور کا آغاز کرنے والی ہے۔

تینوں کمپنیوں نے 19 اگست کو اعلان کیا کہ وہ پہلا 5 جی بلیک بیری فون متعارف کرارہی ہیں جس میں ٹچ اسکرین کی جگہ فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔

اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر اعلان میں سیکیورٹی پر ضرور زور دیا گیا۔

بیان میں آن ورڈ موبیلٹی کے سی ای او پیٹر فرینکلن نے کہا 'بلیک بیری اسمارٹ فونز کو رابطوں، پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے جانا جاتا ہے، اور یہ ہمارے لیے زبردست موقع ہے کہ بلیک بیری اور ایف آئی ایچ موبائل کے ساتھ اگلی نسل کی 5 جی ڈیوائسز کو مارکیٹ میں پیش کریں'۔

بیان کے مطابق ایف آی ایچ بلیک بیری فونز کے ڈیزائن اور پروڈکشن کا کام کرے گی جبکہ آن ورص موبیلٹی ڈیوائسز کی منصوبہ بندی اور مارکیٹ میں جگہ بنانے پر توجہ دے گی۔

بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون 2018 میں کی 2 کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور فزیکل کی بورڈ دیا گیا تھا۔

بلیک بیری کا نیا فون 2021 کی پہلی ششماہی میں امریکا اور یورپ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024