• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایمازون نے پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کردیا

شائع August 24, 2020
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹیکنالوجی ایمازون ڈاٹ کام نے پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون کو کمپنی کی اعلیٰ قیادت کونسل میں تعینات کردیا۔

گزشتہ برس اعلیٰ عہدوں پر سیاہ فام، مردوں کی اکثریت کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ایمازون نے دوسری مرتبہ ایسی تبدیلی کی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلیسیا بولر ڈیوس جو بطور نائب صدر ایمازون کے ویئر ہاؤس نیٹ ورک کی نگرانی کرتی ہیں وہ کمپنی کی ایس ٹیم کے لیے نامزد کردہ 3 ایگزیکٹوز میں شامل ہیں۔

ایس-ٹیم ان لیڈرز کا گروہ ہے جو چیف ایگزیکٹو افسر جیف بیزوس کے ہمراہ کمپنی کی ترجیحات طے کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایمازون پاکستان میں آنے کے لیے تیار؟

51 سالہ ایلیسیا بولر ڈیوس نے گزشتہ برس ایمازون میں شمولیت اختیار کی تھی۔

—فوٹو: بلومبرگ
—فوٹو: بلومبرگ

خیال رہے کہ کئی برسوں سے ایمازون میں ہیومن ریسورسز کی سربراہ بیتھ گیلیٹی ایس–ٹیم میں شامل واحد خاتون تھیں۔

کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں ایمازون میں ملازمین کا 57 فیصد حصہ مردوں پر مشتمل تھا جبکہ 73 فیصد مینیجرز بھی مرد تھے۔

تاہم ناقدین نے کہا تھا کہ ایمازون کی اعلیٰ کونسل میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔

جس کے بعد ایمازون نے ایڈورٹائزنگ یونٹ میں کولن اوبرے اور کمپنی کی فیشن بزنس سے وابستہ کرسٹین بیو چیمپ کو ٹیم میں شامل کیا۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ایک اور رول اپنایا جس کے تحت خواتین اور دیگر قومیتوں سے وابستہ افراد کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کی ملازمین کو موبائل ڈیوائسز سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے کی ہدایت

ایلیسیا بولر سے متعلق اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں ایمازون کے کنزیومر ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ولکے نے ان کی قائدانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایمازون میں ایک عمدہ آغاز کیا۔

ان کے علاوہ ایس ٹیم کے دیگر 2 نئے اراکین میں ڈیلیوری ایگزیکٹوز جان فیلٹن اور ای کامرس خدمات کے نائب صدر ڈیو ٹریڈ ویل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایمازون کی ایس-ٹیم اس وقت 26 افراد پر مشتمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024