• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جب طیارے سے اترنے میں تاخیر پر خاتون ونگ پر چہل قدمی کرنے لگی

شائع September 7, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اگر آپ طیارے میں سفر کررہے ہیں اور وہ اتر چکا ہے جبکہ سیٹ بیلٹ سائن بھی بند ہوگیا ہے تو زیادہ پرجوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

کیونکہ اس کے بعد بھی آپ کو طیارے سے نکلنے میں کچھ دیر انتظار کرنا ہوتا ہے۔

آپ کو جتنی بھی جلدی ہو آپ کو طیارے میں سفر کے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے یعنی آپ کو باہر نکلنے کے لیے عملے کی ہدایت کا انتظار کرنا ہوتا ہے جس کے بعد سامان نکال کر باہر جاتے ہیں۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی تیکنیکی مسئلے کے باعث یہ انتظار بہت طویل ہوجاتا ہے اور صبر کے سوا کوئی راستہ بھی نہیں ہوتا۔

مگر یوکرین میں ایک خاتون نے ایسا نہ کرنے کی بجائے ایمرجنسی دروازہ کھل کر طیارے کے ونگ پر چہل قدمی شروع کردی۔

جی ہاں واقعی ایسا واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بورسفل انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں پیش آیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون طیارے کے ونگ پر موجود ہے جبکہ سامنے لوگ حیران ہوکر اسے دیکھ رہے ہیں، جس کے بعد خاتون کو طیارے کے عملے نے واپس بلایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جو ترکی سے یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز سے کیف اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ پہنچی تھی۔

اس خاتون نے ونگ پر کہا کہ اسے بہت گرمی لگ رہی ہے اور خود کو ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے۔

مگر اس حرکت کے نتیجے میں اس فضائی کمپنی کی تمام پروازوں کے لیے خاتون کو بین کردیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کمنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی اور پولیس اہلکار وہاں ڈاکٹروں کے ساتھ پہنچے اور یہ تعین کیا کہ وہ خاتون کسی منشیات یا الکحل کے اثر میں تو نہیں۔

فضائی کمپنی نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک نامناسب مثال بچوں کے لیے بنائی اور زور دیا کہ خاتون کو بھاری جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024