• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شہدا،مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 44 افراد کو سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شائع September 7, 2020
ایوان صدر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات تقسیم کیے — فوٹو: پی آئی ڈی
ایوان صدر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات تقسیم کیے — فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 44 افراد کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔

ان اعزازات میں ایک ہلال شجاعت، 3 ہلال امتیاز، 6 ستارہ شجاعت، 9 ستارہ امتیاز، 4 تمغہ حسن کارکردگی، 11 تمغہ شجاعت اور 10 تمغہ امتیاز شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایوان صدر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات تقسیم کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ارکان سینیٹ سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ شہید کو بعد از شہادت ہلال شجاعت سے نوازا۔

ہلال امتیاز پانے والوں میں خالق داد خان، میجر (ر) اعظم سیلمان اور قاری سیّد صداقت علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل اور جیک ما سمیت 184 شخصیات سول ایوارڈز کیلئے نامزد

ستارہ شجاعت پانے والوں میں ملک خادین شہید، ملک فضل الرحمن شہید، ملک گل شاہ مت خان شہید، میاں شاہجہاں شہید، ملک محمد ایاز خان شہید اور ڈاکٹر مظہر الحق کاکاخیل شامل ہیں۔

ستارہ امتیاز پانے والوں میں مرحوم جاوید اقبال، آصف محمود، نجیب اﷲ غوری، ڈاکٹر پاول بیم، پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر کامران احمد وصفی، محمد جاوید آفریدی، احمد اﷲ اور ریحان حسن شامل ہیں۔

صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں نسیم اختر، ابو محمد، مرحوم حسن سدپارہ اور محمد ایوب شامل ہیں۔

اسی طرح تمغہ شجاعت پانے والوں میں شاہ گل حیات، محمد زکریا، محمد آصف بھٹی، زاہد اﷲ، محمد نوید اختر، امجد حسین، رانا طارق محمود چوہان، صلاح احمد مگسی، احمد رضا، ثاقب حسن اور محمد طاہر شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں قیصر بیگ، سیّد زوہیب مسعود شاہ، ملک فدا الرحمٰن، مرحوم محمد عثمان، مرحومہ فریحہ رزاق، سبین شاہ، خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر سیّد محمد طارق رفیع، محمد اختر اور ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات،ریما اور بابرہ سمیت 8 شوبز شخصیات نے سول ایوارڈز وصول کرلیے

واضح رہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سمیت 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

ان شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی اور بہترین خدمات کا مظاہرہ کرنے پر آئندہ سال 23 مارچ کو 'یوم پاکستان' کے موقع پر تقریب میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024