• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رئیل می کا ایک اور 'سستا' اسمارٹ فون متعارف

شائع September 17, 2020
رئیل می 7 آئی — فوٹو بشکریہ رئیل می
رئیل می 7 آئی — فوٹو بشکریہ رئیل می

رواں ماہ کے شروع میں رئیل می 7 سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے گئے تھے۔

اب کمپنی رئیل می 7 اور 7 پرو کے بعد اس سیریز کا زیادہ سستا فون رئیل می 7 آئی پیش کردیا گیا ہے۔

انڈونیشیا میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران یہ فون متعارف کرایا گیا جس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس سپورٹ اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر دیا گیا ہے جبکہ یہ بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔

بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وایئڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ اس فون کو انڈونیشیا میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت 215 ڈالرز (37 ہزار 7 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تاہم دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024