• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی انسٹاگرام ریلز میں چند نئے اضافے

شائع September 25, 2020
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے اپنے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلز میں چند نئے اضافے کیے ہیں۔

انسٹاگرام ریلز میں اب صارفین زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا کاٹ سکیں گے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے نہ صرف اسے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے گی بلکہ انسٹاگرام کے وہ صارفین بھی اس کا حصہ بن سکیں گے جو اب تک ریلز میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے۔

ان میں سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہے۔

اب ریلز میں صارفین 15 کی بجائے 30 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے تاکہ کریٹیرز کو زیادہ آزادی مل سکے۔

دوسری بڑی تبدیلی ٹائمر کے وقت میں اضافہ ہے جو اب 10 سیکنڈ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی۔

مگر ریلز میں ابھی تک کوئی ایسا اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹاک سے الگ کرسکے۔

تاہم امریکا میں ٹک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کے نتیجے میں کمپنی کو توقع ہے کہ چینی ایپ کے صارفین ریلز کا رخ کرسکتے ہیں۔

ریلز کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ٹیسا لیونز لیانگ نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ان تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریلز کو لوگوں کے فیڈ بیک کے مطابق بہتر بناتے رہیں گے اور یہ اپ ڈیٹس ویڈیو کو بنانے اور ایڈٹ کرنا آسان بنائے گا۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلز کو دنیا بھر میں گزشتہ ماہ متعارف کرایا تھا جبکہ یوٹیوب کی جانب سے بھی اسی طرح کا نیا اضافہ شارٹس کی شکل میں کیا۔

پنٹریسٹ کی جانب سے بھی اس سے ملتے جلتے ٹول اسٹوری پنز پر کام کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024