• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خبیر پختونخوا، سندھ کی شاندار فتح

شائع October 2, 2020
شرجیل خان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
شرجیل خان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے روز بھی دو میچز کھیلے گئے اور پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں شرجیل خان اور خرم منظور کی شان دار بیٹنگ کی بدولت سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

امام الحق ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اویس ضیا نے جارحانہ انداز میں 16 گیندوں پر 24 رنز بنائے اور دونوں بلے باز 36 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بلوچستان اور ناردرن پاکستان کی ٹیمیں کامیاب

بسم اللہ خان اور حارث سہیل نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور بسم اللہ خان 16 رنز بنا کر 58 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

کپتان حارث سہیل نے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور 102 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، عماد بٹ نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 152 رنز کا ہدف دیا۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عثمان شنواری نے 2، وہاب ریاض اور آصف آفریدی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی اور 44 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جنہوں نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 45 رنز بنائے۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے مزید وکٹ گرنے نہیں دی اور 17 اوورز میں 157 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

خیبرپختونخوا کے شاہین آفریدی کو شان دار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سینٹرل پنجاب کا سندھ سے مقابلہ

ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ سینٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا گیا جس کا ٹاس سینٹرل پنجاب نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تجربہ کار کھلاڑی کامران اکمل کے ساتھ رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رضوان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ٹی20 کپ کے لیے 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان

کامران اکمل بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کی ٹیم کا اسکور صرف 12 رنز تھا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے عابد علی واحد بلے باز تھے جنہوں نے 58 رنز بنائے، عبداللہ شفیق، سعد نسیم اور عرفان خان بالترتیب 17، 15 اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عابد علی کے 106 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد قاسم اکرم اور عثمان قادر نے 20،20 رنز بنا کر ٹیم کو 154 رنز کا معقول ہدف دینے میں اہم کردار کیا۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے سب سے زیادہ 3 اور محمد اصغر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان اور خرم منظور پر شان دار بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی اور 134 رنز کی شان دار شراکت بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے۔

سندھ کی پہلی وکٹ شرجیل کی صورت میں گری جب احسان عادل نے بڑی محنت کے بعد 77 رنز کی بڑی اننگز کھیلنے والے اوپنر کو رضوان حسین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

خرم منظور کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تھی جبکہ ٹیم کا اسکور 134 رنز تھا۔

کپتان سرفراز احمد اور اعظم خان نے اسکور کو 154 تک بڑھایا لیکن اعظم خان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور وہ 13 رنز بنا سکے لیکن سرفراز کی موجودگی میں سندھ نے ہدف 19ویں اوور میں 154 رنز بنا کر حاصل کیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے احسان عادل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024